پاکستان میں سینما کے شوقین افراد عام طور پر ہالی وُڈ یا بالی وُڈ کی فلمیں ہی دیکھنا پسند کرتے ہیں مگر اس آرٹیکل میں ہم ان دونوں فلم انڈسٹریز کی کسی فلم کو شامل نہیں کر رہے بلکہ دیگر مُلکوں میں بنائی جانے والی 10 بہترین فلموں کو شامل کر رہے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ ان دونوں انڈسٹریز کو بھول جائیں گے۔
نمبر 1 The Intouchables

فرانس سینما میں پیش کی جانے والی یہ فلم دیکھنے والے کبھی نہیں بھولتے ، بائیوگرافی، ڈرامہ ، کامیڈی اور بہترین اداکاری اور ڈائریکشن پر مشتمل یہ فلم کہانی ہے ایک ایسے ارب پتی کی جو پیرا گلائیڈینگ کرتے ہُوئے ایکسڈینٹ کا شکار ہُوا جس سے اُس کا سارا جسم مفلوج ہوگیا اورپھر وہ ایک ایسے انسان سے ملا جس سے اگر وہ ایکسڈینٹ کا شکار نہ ہوتا تو اُس کی کبھی ملاقات نہ ہوتی۔
یہ فلم IMDB پر 8.5 کی Rating کیساتھ دُنیا کی چند بہترین فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔
نمبر 2 City of God

برازیل میں بننے والی یہ فلم 2004 میں سینما گھروں میں پیش کی گئی جو کہ کہانی ہے دو بچوں کی جن میں سے ایک فوٹو گرافر بننا چاہتا تھا اور دُوسرا اپنے علاقے کا سردار بننا چاہتا تھا مگر وقت اور حالات نے ان بچوں کے ہاتھ میں ہتھیار پکڑا دیے، iMDB پر یہ فلم 8.6 پوائینٹس کے ساتھ انٹرنیشنل فلموں میں چند ایسی فلموں میں شمار ہوتی ہے جو 16 سال بعد بھی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھے ہُوئے ہے۔
نمبر 3 The Mountain II
View this post on Instagram
تُرکی میں بنائے جانے والی یہ فلم ایکشن ڈرامہ اور جنگ میں 7 فوجیوں کی کہانی ہے جس کو دیکھنے کے بعد آپکے اندر خوف سے جنگ کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے اور آپکو پتہ چلتا ہے موت کے مُنہ میں زندگی کی بات کیسے کی جاتی ہے۔
یہ فلم 2016 پیش کی گئی اور IMDB پر اس کی ریٹینگ 9.1 ہے جو سوائے 1 انگلش فلم گاڈ فادر کے اور کسی کو حاصل نہیں ہوئی۔
نمبر 4 The Chaos Class
View this post on Instagram
یہ فلم 1975 میں تُرکی میں بنائی گئی جس کی کہانی ایک ایسی کامیڈی ہے جو آپ کو صدیوں تک یاد رہتی ہے، فلم کی کہانی سُست اور کام چور طالبعلموں کے گرد گھومتی ہے جو سکول میں آنے والے نئے پرنسپل کو سکول سے نکالنا چاہتے ہیں۔
یہ فلم IMDB پر 9.4 ریٹینگ کے ساتھ انٹرنیشنل فلموں کی چند ایسی فلموں میں شمار ہوتی ہے جسے دیکھنے کے بعد دیکھنے والے بار بار دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
نمبر 5 Life Is Beautiful
View this post on Instagram
کامیڈی، ڈرامہ ، رمانس، اس فلم کی کہانی دوسری جنگ عظیم میں ایک یہودی لائبررین کی کہانی ہے جو اپنے بچے کو بچانے کے لیے اپنی حس مزاح اور قوت ارادی کا بھر پُور مظاہرہ کرتا ہے تاکہ اُس کا بیٹا جنگ کے خطرے سے محفوظ رہے۔
اس فلم کو دیکھنے والے فلم کی کہانی کو باقی زندگی بھول نہیں پاتے IMDB پر یہ فلم 8.6 ریٹینگ کیساتھ پچھلے 22 سال سے ٹاپ پوزیشن پر ہے۔
نمبر 6 A Separation
ایران میں بننے والی یہ فلم ایک شادی شُدہ جوڑے کی ایسی کہانی ہے جنہیں ایک مشکل فیصلہ کرنا تھا، اپنے بچے کی بہتر تربیت کے لیے وہ اُسے کسی اور جگہ لیکر جانا چاہتے تھے مگر اُن کے والدین جو بھولنے کی بیماری کا شکار تھے اُنہیں بھی تنہا نہیں چھوڑنا چاہتے تھے۔
یہ فلم IMDB پر ایک عرصے 8.3 ریٹینگ کے ساتھ دُنیا کی چند ایک ٹاپ کلاس فلموں میں شمار ہوتی ہے جس آپ ضرور دیکھنا چاہیں گے۔
نمبر 7 Children of Heaven
فیملی ڈرامہ ایک ایسے بچے کی کہانی جو بہن کے جوتے کھو جانے کے بعد اُنہیں تلاش کرنے نکلا اور مشکل راستوں پر چل پڑا اور جب جوتے نہ ملے تو آخر کار اُس نے نئے جوتے حاصل کرنے کے لیے کوشیش شروع کی۔
یہ فلم IMDB پر 8.3 کی ریٹینگ کے ساتھ چند بہترین فیملی موویز میں شمار ہوتی ہے جسے آپ اپنے بچوں کیساتھ دیکھنا چاہیں گے۔
نمبر 8 The Kite Runner
افغانستان میں کھیلنے والے دو دوستوں کی کہانی جن میں سے ایک کیلفورنیا چلے جانے کے بعد کئی سال بعد واپس لوٹا اور اپنے بچھڑے ہُوئے دوست سے ملا۔
اس فلم کی کہانی ایک ایسا ڈرامہ ہے جو آپ کے دل کو چھو لے گا اور آپ اس کہانی کو صدیوں یاد رکھیں گے IMDB پر یہ فلم 7.6 ریٹینگ کے ساتھ موجود ہے ۔
نمبر9 Incendies
دو جُڑواں بھائیوں کی کہانی جنہوں نے میڈل ایسٹ کا سفر کیا تاکہ اپنی فیملی کی تاریخ کو جان سکیں اور اپنی ماںکی آخری خواہش کو پُورا کر سکیں۔
دل کو چھو لینے والی یہ کہانی IMDB پر 8.3 کی ریٹینگ کے ساتھ موجود ہے۔
نمبر 10 My Father and My Son
ترکی کی ایک فیملی کی کہانی جو جنگ کے بعد ٹوٹ کا شکار ہوئی یہ فلم سیدھی دل میں اُتر جاتی ہے اور پھر آپ اسے بار بار سب دوستوں کیساتھ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس IMDB پر یہ فلم 8.3 کی ریٹینگ کے ساتھ چند بہترین انٹرنیشنل موویز میں شمار ہوتی ہے۔
Featured Image Preview Credit: Ziemlich beste Freunde” (CC BY-SA 2.0) by Wolf Gang Via Flicker, The Image has been edited and resized with the same licence.