ائرپورٹس پر لمبی قطاریں، فلاٹس کا لیٹ ہوجانا، کمرشل جہاز کی سیٹوں کا تنگ ہونا، کمرشل جہاز کے ٹائم کا پابند ہونا وغیرہ وغیرہ یہ وہ چیزیں ہیں جو بندے کی جیب میں پیسے آجائیں تو بلکل اچھی نہیں لگتیں اور ان سے بچنے کے لیے دولت مند لوگ عام طور پر پرائیویٹ جیٹ جہاز کرائے پر حاصل کرتے ہیں اور زیادہ دولت مند افراد کوشش کرتے ہیں کے اپنا پرائیویٹ جیٹ خرید لیں۔
پرائیویٹ جیٹ اگر کرائے پر حاصل کیا جائے تو عام طور پر یہ 1 ہزار ڈالر فی گھنٹے سے لیکر 10 ہزار ڈالر فی گھنٹہ کاسٹ کرتا ہے یعنی اگر آپ پُورے ویک اینڈ کے لیے جہاز کرایہ پر حاصل کر رہے ہیں تو یہ آپ کو 1 لاکھ ڈالر تک آرام سے کاسٹ کر سکتا ہے اسی لیے ایسے موقع پر اگر جیب اجازت دے تو اپنا جہاز ہی خرید لینا چاہیے۔
اپنا پرائیویٹ جیٹ جہاز عام طور پر آپکو 2 ملین سے لیکن 90 ملین ڈالر تک مل جاتا ہے لیکن اگر آپ کوئی سیکنڈ ہینڈ جہاز خرید لیں تو یہ آپ کو سستا بھی مل سکتا ہے، اس آرٹیکل میں ہم 10 سستے ترین پرائیویٹ جیٹ جہاز شامل کر رہے ہیں جو جہاں آپکی معلومات میں اضافہ کریں گے وہاں اگر آپ کو یہ پسند آ جائیں اور جیب اجازت دے تو آپ انہیں خرید بھی سکتے ہیں۔
نمبر 1 Cirrus Vision Jet

دُنیا کا پہلا ایک انجن والا جہاز جو سائز میں بھی انتہائی چھوٹا ہے اور جسے صرف ایک پائیلٹ اُڑا سکتا ہے یعنی اگر آپ جہاز اُڑانا جانتے ہیں تو آپ کو دوسرا پائیلٹ ہائر کرنے کے پیسے بھی نہیں دینے پڑیں گے اور اس جہاز کا ٹربو فین انجن جہاز کو 345 میل فی گھنٹہ کی سپیڈ پر اُڑانے کی صلاحیت رکھتا ہے یعنی لاہور سے اسلام آباد آپ صرف تقریباً 40 منٹ میں پہنچ جائیں گے اور جہاز کی قیمت صرف 1.98 ملین ڈالر ہے۔
نمبر 2 Embraer Legacy 650

اس جہاز میں رولز رائس کمپنی کے 2 انجن نصب ہیں جو جہاز کو 515 میل فی گھنٹہ تک کی سپیڈ سے اُڑا سکتے ہیں اور جہاز کی قیمت صرف 25.9 ملین ڈالر ہے، یہ قیمت سُن کر ہو سکتا ہے کہ آپ کے دماغ میں یہ بات آئے کہ یہ سستا ہے؟۔

تو جناب جہاز کے سائز پر بھی نظر ڈالیں گے تو اسی سائز میں گلف سٹریم جی 550 ماڈل کا جہاز آپکو 60 ملین ڈالر میں ملے گا اس حساب سے ای 650 ایک سستا جہاز ہے جو آپ کے ساتھ آپ کے کئی احباب کو فضا کی سیر کروا سکتا ہے۔
نمبر 3 ایمبرر فینم 100

سال 2008 میں لانچ ہونے والا یہ جہاز خوبصورت بھی ہے اور سستا بھی یعنی صرف 4.95 ملین ڈالر میں آپ اس کو خرید کر مزے کر سکتے ہیں اور یہ جہاز بھی ایک پائیلٹ اُڑا سکتا ہے یعنی دوسرے پائیلٹ کو ہائر کرنے کے پیسے بچ جائیں گے۔
اس جہاز میں کینڈا کی کمپنی کے دو انجن نصب ہیں جو جہاز کو 1730 آئی بی ایس تھرسٹ دیتے ہیں اور جہاز 470 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُڑ سکتا ہے یعنی لاہور سے کراچی دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں پہنچا سکتا ہے۔
نمبر 4 ایمبرر لیگیسی 600

اس جہاز کو اُڑانے کے لیے 2 پائیلٹس کی ضرورت ہے اور جہاز میں 14 مُسافر بیٹھانے کی جگہ ہے جہاز میں رولز رائس کے بنے انجن نصب ہیں جو جہاز کو 528 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُڑانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
یہ جہاز عام طور پر کمرشل پرائیویٹ جیٹ دینے والی کمپنیاں خریدتی ہیں اور اُنہیں یہ جہاز تقریباً 20 ملین ڈالر میں ملتا ہے مگر اگر آپ اسے ذاتی استعمال کے لیے خریدنا چاہتے ہیں تو تھوڑی سے برگین اور جہاز میں لگا کُچھ سامان کم کروا کے آپ اسے 10 ملین ڈالر میں خرید سکتے ہیں۔
نمبر 5 سیسنا سائٹیشن ایکس ایل ایس

گلف سٹریم کمپنی جو مہنگے پرائیویٹ جیٹ بنانے میں مشہور ہے اُس کے کسی جہاز کی نسبت یہ جہاز اس سائز میں انتہائی سستا ہے یعنی صرف 12.8 ملین ڈالر کا اس جہاز کو بزنس کلاس جہاز مانا جاتا ہے جسکی حد رفتار 507 کلومیٹر ہے یعنی کراچی سے لاہور یہ آپکو ایک گھنٹے 15 منٹ میں لیکر آ سکتا ہے۔
نمبر 6 سیسنا سائٹیشن ایکس

پرائیویٹ جہازوں میں ایک کلاسک جہاز جو پچھلے 25 سالوں سے پرائیویٹ جیٹ رکھنے والوں کا پسندیدہ جہاز ہے جو آپکو 3 ملین ڈالر سے لیکر 25 ملین ڈالر تک مل سکتا ہے۔

سائٹینس ایکس کروز سپیڈ پر 607 میل فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر لیتا ہے یعنی اگر آپ اس جہاز پر لاہور سے مکہ تک سفر کریں تو یہ آپکو لگ بھگ 4 گھنٹے میں مکہ لیجائے گا۔
نمبر 7 سیسنا سائٹینشن سی جے 3

اس جہاز کو بھی صرف ایک پائیلٹ اُڑا سکتا ہے اور جہاز کی حد رفتار 480 میل فی گھنٹہ ہے ان خوبیوں کے ساتھ اس جہاز کی قیمت صرف 7 ملین ڈالر ہے جو اسے اس طرح کی خصوصیات رکھنے والے دیگر جہازوں سے قیمت میں ممتار کرتی ہے۔

نمبر 8 سٹراٹوز 716 ایکس
سستے جہازوں میں سٹراٹوز 716 ایکس جہاز ایک ایسا جہاز ہے جسے آپ صرف 3.5 ملین ڈالر میں خرید کر اپنی ہوا بازی کا شوق پُورا کرسکتے ہیں۔
اس جہاز پر آپ 1500 میل تک کا سفر آسانی سے کر سکتے ہیں یعنی اگر آپ اس پر کراچی سے دوبئی تک جانا چاہیے تو آپ نہیں جا پائیں گے کیونکہ کراچی سے دوبئی تک کا فاصلہ تقریباً 2658 میل ہے اس لیے اگر آپ اپنے جہاز پر ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں تویہ جہاز آپکے کام نہیں آئے گا مگر ملک کے اندر آپ اس پر آرام سے سفر کر سکتے ہیں۔
نمبر 9 لیئر جیٹ 60

دو پائیلٹس کے ساتھ اُڑنے والے اس جہاز میں 8 مسافر آرام سے سفر کر سکتے ہیں اور یہ جہاز آپ کو 2 ملین ڈالر میں بھی مل سکتا ہے اور اس جہاز پر آپ آرام سے 2240 میل تک کا فاصلہ ایک فلائٹ میں طے کر سکتے ہیں۔
نمبر 10 ہنڈا جیٹ ایج اے 420

ہنڈا سی ڈی 70 اور ہنڈا سی ڈی 125 ہمارے ملک کی مقبول موٹر سائیکلیں ہیں مگر ہنڈا کمپنی صرف موٹر سائیکل اور کار ہی نہیں بناتی بلکہ چھوٹے جیٹ جہاز بھی بناتی ہے اور ہنڈا کا یہ جہاز آپ صرف 3.7 ملین ڈالر کا خرید کر اُڑا سکتے ہیں۔
یہ جہاز ایک پائیلٹ بھی اڑا سکتا ہے اور جہاز میں 6 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے مگر یہ جہاز صرف 1180 میل تک کا فاصلہ طے کر سکتا ہے اور اس فاصلے کے بعد اسے کسی نہ کسی ائرپورٹ پر لیگ کر کے فیول حاصل کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔
Featured Image Preview credit: James from Cheltenham, Gloucestershire / CC BY-SA and JetRequest.com / CC BY-SA, The images has been cropped.