خالق کائنات نے انسان کو بیان کرنا سیکھایا یہاں یہ بات دھیان میں رہے کہ کلام کرنا انسان دُنیا میں آنے کے بعد سیکھتا ہے اور بیان کرنا ماں کے پیٹ سے ہی سیکھ کر آتا ہے تبھی چھوٹا بچہ جب اُسے بھوک لگتی ہے تو اپنے بیان سے ماں کو پُکارتا ہے اور وہ اُسے دُودھ پلاتی ہے۔
اس آرٹیکل میں چھوٹے بچوں کی10 حیرت انگیز طاقتیں ذکر کی جائیں گی کیونکہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ بچے ان طاقتوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں اور پھر جیسے جیسے بڑے ہوتے ہیں اُن میں یہ صلاحیتں ختم ہونا شروع ہو جاتی ہیں ۔
چھوٹے بچے روتے نہیں ہیں
عجیب بات ہے نہ کیونکہ آپ کہیں گے کے یہی کام تو وہ کرتے ہیں مگر یہ حقیقت نہیں ہے، چھوٹے بچے چلاتے ہیں اور کراہتے ہیں اور اُن کے آنسو پیدا کرنے والے ڈکٹ بند ہوتے ہیں اس لیے اُن کی آنکھوں میں آنسو نہیں آتے۔
پانی اور بچے
6 مہینے سے چھوٹے بچے پانی میں قُدرتی طور پر سانس بند کر لیتے ہیں اور اُس کے بازو تیرنا شروع کر دیتے ہیں لیکن یہ صلاحیت 6 مہینے کے بعد ختم ہو جاتی ہے اور پھر اُنہیں پانی میں رہنے کے لیے سانس بند کرنا سیکھنا پڑتا ہے۔
نگلنا اور سانس لینا
چھوٹے بچوں کا گلا اور حلق بڑوں سے زیادہ اچھا کام کرتا ہے اور جب وہ کوئی چیز کھاتے اور پیتے ہیں تو اُن کی سانس کی نالی تالو کے کوئے سے بند نہیں ہوتا چنانچہ وہ ایک ہی وقت میں کھاتے پیتے بھی ہیں اور سانس بھی لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
بچوں کی چھینک
بچوں کے سانس کی نالی کافی باریک ہوتی ہے اس لیےاُس بار بار صفائی کی ضرورت ہوتی ہے اور چونکہ چھوٹے بچے ناک کو زور لگا کر باہر نہیں نکال سکتے اس لیے قدرتی طور پر اُن کے ناک کی صفائی کا کام چھینکوں کی صورت میں لمبی دیر تک جاری رہ سکتا ہے اور وہ کئی چھینکیں ایک وقت میں مارتے ہیں۔
گھوڑے بیچ کر سونا
عام طور پر چھوٹے بچے جب سو رہے ہوتے ہیں تو والدین اُن کے آرام کی خاطر کمرے کو شور سے پاک کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں لیکن چھوٹے بچے نیند کے دوران باہر کے شور سے اتنا ڈسٹرب نہیں ہوتے بلکہ گھوڑے بیچ کر سوتے رہتے ہیں اور بڑوں کی طرح اُن کی نیند نہیں ٹوٹتی۔
تلفظ اور لہجہ
ماہرین کا کہنا ہے کہ چھوٹے بچے ماں کے پیٹ میں اُس کی آوازیں سُننے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور جب وہ روتے ہیں اور چلاتے ہیں تو اُن کا لہجہ اور تلفظ ماں جیسا ہوتا ہے۔
رینگنے کی صلاحیت
عام طور پر چوپائے کا بچہ پیدا ہوتے ہیں 4 پاؤں پر کھڑا ہو جاتا ہے لیکن انسان کے بچے کو چلنے کے لیے سیکھنا پڑتا ہے لیکن اُسے رینگنے کے لیے سیکھنے کی ضرورت نہیں اور نیو بورن بے بی بھی ماں کے بریسٹ کی طرف رینگنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
لچکدار جسم
بچہ جب پیدا ہوتا ہے تو اُس کے ڈھانچے میں 300 ہڈیاں ہوتی ہیں اور اُس کے بڑے ہونے کیساتھ یہ بڑی ہوتی ہیں اور ایک دُوسرے میں ضم ہوتی جاتی ہیں لیکن اس وقت میں بچے کی ہڈیاں انتہائی لچکدار ہوتی ہیں اور قُدرت نے اُس میں یہ لچکدار ہڈیاں اس لیے بھی رکھی ہیں کہ جب وہ پیدا ہو تو ماں کے پیٹ سے آسانی کیساتھ بغیر کسی مشکل کے دنیا میں پیدا ہوسکے۔
بالوں کا بدلنا
بچوں کے بالوں کا سٹائل تیزی سے بدلتا ہے اور عُمر کے بڑھنے کیساتھ سر کے کئی حصوں پر نئے بال اُگتے ہیں جس سے اُس کی شکل بچپن کی شکل سے بلکل جُدا سی ہو جاتی ہے اور عام طور پر جن بچوں کے بال بچپن میں گھنگریالے ہوتے ہیں بڑے ہوکر اُن کے بال سیدھے ہو جاتے ہیں اور اسی طرح اُن کی آنکھوں کا رنگ بھی پیدائش کے وقت عام طور پر نیلا ہوتا ہے اور کُچھ ہی دن میں یہ رنگ بدل جاتا ہے۔
بچہ موٹے ہُوئے بغیر وزن بڑھا سکتا ہے
اپنی زندگی کے پہلے سال میں بچہ تیزی سے پروان چڑھتا ہے اور اپنے پیدائشئ وزن سے 3 گنا تک زیادہ وزن حاصل کر لیتا ہے لیکن وہ موٹا نہیں ہوتا جیسے بڑے اگر تھوڑا وزن زیادہ ہو جائے تو پیٹ باہر نکال لیتے ہیں۔
Featured Image Preveiw Credit:”baby massage” (CC BY 2.0) by valentinapowers Via Flicker.com