انسانی محنت کوشیش لگن جستجو جب اپنے عروج پر پہنچتی ہے تو وہ لازوال کہانیوں کو جنم دیتی ہے اور جب ان کہانیوں کو فلم کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے تو دیکھنے والے بے اختیار داد تحسین دیتے ہیں۔
اس آرٹیکل میں 10 ایسی سچی کہانیوں پر مبنی فلموں کو شامل کیا جا رہا ہے جنہیں دیکھ کر جہاں آپ کو بہت کُچھ سیکھنے کو ملے گا وہاں انسانی عزمت اور کردار پر محنت کرنے والوں کی زندگی میں آنے والی مشکلات سے آگاہی بھی ہو گی اور آپ جانیں گے کہ کیسے اُنہوں نے اپنی محنت اور لگن سے ان مشکلات پر قابو پایا۔
Number 1 (Hacksaw Ridge)
View this post on Instagram
دوسری جنگ عظیم میں سر Desmond T Rose کی کہانی جنہوں نے Okinawa کی جنگ میں ہتھیار اُٹھانے سے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ کوئی انسانی جان نہیں لیں گے اور امریکن ہسٹری کے پہلے فوجی بنے جنہوں نے بغیر کوئی گولی چلائےمیڈل آف آنر حاصل کیا۔
اس فلم کے ڈائریکٹر Mel Gibson نے فلم کو 2016 کی سب سے خُوبصورت فلم بنا دیا اور فلم کے مرکزی کردار Andrew Garfield نے اپنی خوبصورت اداکاری سے فلم کو چار چاند لگا ۓ، اس فلم کو دیکھنے والے اس فلم کو صدیوں یاد رکھیں گے۔
Number 2 (Schindler’s List)
سر آسکر شینڈلر کی زندگی کی کہانی پر بننے والی ایک انتہائی خوبصورت فلم جب اُنہوں نے پولینڈ جس پر دوسری جنگ عظیم میں نازیوں کا قبضہ تھا میں اپنی فیکٹری میں کام کرنے والے 1000 سے زائد یہودیوں کی جان بچائی اور انسانیت میں اپنا نام پیدا کیا۔
اس فلم کو Steven Spielberg جیسے بڑئے ڈائیریکٹر نے ڈائریکٹ کیا اور آسکر شینڈلر کا کردار Liam Neeson نے انتہائی خُوبصورتی سے ادا کیا، یہ فلم 1993 میں ریلیز ہوئی مگر اسے دیکھنے والے آج بھی اس فلم کو تاریخ کی ایک بڑی فلم مانتے ہیں اور IMDB پر یہ فلم آج بھی ٹاپ رینکینگ فلموں میں شامل ہے۔
Number 3 (The Imitation Game)
View this post on Instagram
یہ فلم بھی دوسری جنگ عظیم میں برطانوی ریاضی دان Alan Turing اور اُس کے ساتھ کام کرنے والے کام کرنے والے دیگر ریاضی دانوں کی زندگی پر بننے والی ایک کہانی کو پیش کرتی ہے جس میں Alan Turing نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر نازیوں کے خُفیہ پیغامات کو ارسال کرنے والی مشین Enigma کا کوڈ کریک کیا ااس کام میں اُنہیں کئی سال لگے مگر اپنی محنت اور لگن کی وجہ سے آخر ایک دن اُنہیں کامیابی حاصل ہوئی اور یُوں جہاں اُنہوں نے نازیوں کے ہاتھوں بیشمار جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا وہاں برطانیہ اور اُس کے اتحادیوں کے لیے جنگ کو جیتنے کی راہ ہموار کی۔
اس فلم کی ڈائریکشن Morten Tyldum نے دی اور مرکزی کردار Benedict Cumberbatch نے ادا کیا اور اپنی خُوبصورت اداکاری سے فلم کو دیکھنے والوں کے لیے ایک یادگار فلم بنا دیا۔
Number 4 (Brave Heart)
سکاٹ لینڈ کی جنگ آزادی کے ہیرو سر ویلم والس کی زندگی کی کہانی پر بننے والی اس یادگار فلم کو دیکھنے والے اس فلم کی کہانی میں ڈوب جاتے ہیں اور اُنہیں پتہ چلتا ہے کہ اپنے مقصد کے لیے لڑنے والے چاہے اُنہیں کتنی بھی ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑے اگر اپنے مقصد پر ڈٹ جائیں تو پھر موت بھی اُنہیں شکست نہیں دے پاتی۔
اس فلم کی ڈائریکشن Mel Gibson نے دی اور فلم میں سر ویلم والس کا کردار بھی خود ہی ادا کیا اور اپنی انتہائی شاندار ادکاری سے اس فلم کو تاریخ کی ایک ناقابل فراموش فلم بنا دیا جسے دیکھنے والے فلم کے ایک ایک ڈائیلاگ کو زندگی میں کبھی نہیں بھولتے۔
Number 5 (Saving Private Ryan)
دُنیا جب جنگ کے اندھیرے میں ڈوبتی ہے تو انسانیت کا علم اُونچا رکھنے والے اس اندھیرے میں ایسا اُجالا کرتے ہیں کہ تاریخ اُنہیں پھر کبھی بھول نہیں پاتی، دوسری جنگ عظیم میں جنم لینے والی ایک ایسی ہی کہانی جس میں امریکی فوجیوں کے ایک گروپ نے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہُوئے ایک پیرا ٹروپر پرائیویٹ ریان کی جان بچائی جو اپنے بھائی کے جنگ میں کام آجانے کے بعد اپنی ماں کا واحد سہارا تھا، اور پھر تاریخ میں ہمیشہ کے لیے اپنا نام رقم کر دیا۔
فلم کو Steven Spielberg نے ڈائریکشن دیں اور مرکزی کردار Tom Hanks نے ادا کیا اور اپنی خُوبصورت اداکاری سے اس فلم کو تاریخ کی ایک یادگار فلم بنا دیا جسے دیکھنے والے فلم کی کہانی اور اداکاری کو کبھی فراموش نہیں کر پائے۔
Number 6 (Hotel Rwanda)
View this post on Instagram
لڑائی میں ہیرو کا فوجی ہونا ضروری نہیں بلکے کبھی کبھی عام انسان بھی ایسا کام کر جاتے ہیں جنہیں تاریخ کبھی بھول نہیں پاتی اور ایسے ہی ایک عام انسان اور ہوٹل منیجر کی کہانی جسکا نام Paul Rusesabagina تھا اپنے جذبے اور ہمت سے ایسا کام کر گیا جس پر انسانیت ہمیشہ اُسے سیلوٹ کرے گی، راوانڈا کے اس ہوٹل مینجر نے اپنے ہوٹل میں پناہ لینے والے 1000 سے زائد لوگوں کی جان اُس وقت بچائی جب Hutu کے جنگی باغی اُن کی جان لینے کے لیے تیار کھڑے تھے۔
فلم کو Terry George نے ڈائریکٹ کیا اور فلم میں Paul کا کردار ڈان چیڈل نے ادا کرکے اس کردار کو فلم بینوں کی نگاہ میں ہمیشہ کے لیے امر کردیا۔
Number 7 (Bridge of Spices)

امریکہ اور روس کی سرد جنگ کے دوران ایک امریکن وکیل کی کہانی جسے نے سارے مُلک کی مخالفت لیکر ایک روسی جاسوس کا کیس عدالت میں لڑا اور آخر کار اپنی عقل اور دلیل سے سارے مُلک پر یہ ثابت کرنے میں کامیاب ہوگیا کہ جان لینے کی بجاے اگر ہم اس قیدی جاسوس کا تبادلہ روس کی قید میں اپنے پائیلٹ آفیسر کی جان بچانے کے لیے کر لیں تو اس سے زیادہ عقل مندی اور کوئی نہیں ہوگی۔
فلم کی ڈائریکشن Steven Spielberg نے دی اور کہانی کا مرکزی کردار Tom Hanks نے اپنی شاندار ادکاری سے ادا کیا اور دیکھنے والوں کو ہمیشہ کے لیے اس فلم کا دیوانہ بنا دیا۔
Number 8 (Lincoln)
یہ کہانی صرف امریکہ کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے صدر ابراہم لنکن کی کہانی نہیں ہے بلکہ امریکن سول وار کے دوران اُن غلاموں کی کہانی ہے جنہیں انسان نہیں سمجھا جاتا تھا۔
اس خوبصورت فلم کو بھی Steven Spielberg نے ڈائریکٹ کیا اور ابراہم لنکن کا کردار Daniel Day-Lewis نے ادا کیا اور اپنی اداکاری کا شاندار جوہروں سے اس فلم کو ایک ناقابل فراموش فلم بنا دیا۔
Number 9 (Dunkirk)
Image Credit:Alan Wilson from Stilton, Peterborough, Cambs, UK, Supermarine Spitfire Vb ‘R9649 – LC’ (G-CISV – EP122) (35522161724), CC BY-SA 2.0
اس فلم کی کہانی ایک مُحب وطن سپاہی کی کہانی ہے جس نے اپنے وطن کی عزت کی خاطر قید میں کسی چیز پر سودا نہیں کیا، اس فلم کو دیکھنے کے بعد آپکو سپاہی مقبول حُسین بھی یاد آئے گا جس نے کئی صدیاں جیل میں گُزاریں حتی کے زُبان بھی کٹوا لی مگر وطن کے خلاف ایک لفظ اپنی زُبان سے ادا نہیں کیا بیشک سپاہی مقبول حُسین ایک بہت بڑی شخصیت تھے اور اگر وہ امریکہ میں ہوتے تو اس فلم کی بجائے سپاہی مقبول حُسین کی کہانی کو فلم شامل کیا جاتا۔
اس فلم کی ڈائریکشن Christopher Nolan نے دی اور کہانی کا مرکزی کردار Flonn Whitehead نے ادا کیا۔
Number 10 (The Pianist)
"The pianist” (CC BY-ND 2.0) by Nick Hensman
دوسری جنگ عظیم میں Wladyslaw Szpilman کی آٹو بائیوگرافی پر بننے والی ایک خُوبصورت فلم جس کی کہانی دل و دماغ پر نقش ہوجائے گی۔
فلم کی ڈائریکشن Roman Polanskiنے دی اور فلم میں مرکزی کردار Adrien Brody نے ادا کیا۔