10 عجیب پرندے جنکا حُسن غور کرنے کی دعوت دیتا ہے

Posted by

غور کرنے والوں کے لیے رب کائنات کی تخلیق کے ہر ذرے میں حیرت اور علم پوشیدہ ہے اور رب کائنات کی کُچھ مخلوق ایسی ہے جو دیکھنے والوں کو غور کرنے کی دعوت دیتی ہے، اس آرٹیکل میں 10 انتہائی خُوبصورت اور عجیب پرندوں کو شامل کیا جا رہا ہے جنکا حُسن جہاں آپ کوحیران کریگا وہاں آپ کو غور کرنے کی دعوت بھی دیگا اور کوئی شک نہیں کہ یہ دُنیا غور کرنے والوں کی دُنیا ہے۔

شوبل

File:Shoebill couple1.jpg
frank wouters from antwerpen, belgium , België , Belgique, CC BY 2.0, via Wikimedia Commons

سائز میں عام پرندوں سے کافی بڑی اور دلچسپ چونچ رکھنے والا یہ پرندہ افریقہ میں سوڈان اور زمبیا میں پایا جاتا ہے اور دوسرے پرندوں سے مختلف ہونے کے باعث دیکھنے والوں کی دلچسپی کا باعث بنتا ہے، یہ پرندہ دوسرے پرندوں کی طرح پُھرتیلا نہیں ہے بلکہ حرکات و سکنات میں سُست اور کاہل ہے۔

پفین

C:\Users\Zubair\Downloads\puffin-829185_1920.jpg
Imagem de Frank Liebmann por Pixabay

اٹلانٹیک آئی لینڈ میں رہنے والا یہ دلچسپ پرندہ اپنی رنگ برنگی چونچ اور بطخ جیسے پاؤں رکھنے کے باعث پرندوں سے محبت کرنے والوں کا پسندیدہ پرندہ ہے جو گروپس میں کالونیاں بنا کر رہتا ہے اور اپنی عادات کی وجہ سے غور کرنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

لائیر برڈ

The superb end of a lyrebird

اسٹریلیا میں پایا جانا والا یہ برڈ جہاں اپنی خُبصورت دُم کی وجہ سے علیحدہ دیکھائی دیتا ہے وہاں انسانوں اور دُوسرے جانوروں کی بولیوں کو سیکھ کر جب یہ بولتا ہے تو سُننے اور دیکھنے والوں کو حیران کردیتا ہے۔

ہوتزین

G:\Pics Sharing\ا.jpg
Murray Foubister, CC BY-SA 2.0, via Wikimedia Commons

ساؤتھ امریکہ میں دریائے ایمازن اور دریائے اوینوکو کے کناروں پر رہنے والا یہ خُوبصورت اور مختلف رنگوں سے سجا پرندہ اپنی انتہائی عجیب ساخت کی وجہ سے ساؤتھ امریکہ کے عجیب ترین پرندوں میں شمار ہوتا ہے۔

سکارلیٹ ابیس

File:SA18182-Scarlet Ibis.jpg
PanWoyteczek, CC BY 4.0, via Wikimedia Commons

ابیس فیملی کا یہ پرندہ بھی ساؤتھ امریکہ اور کیربین ائی لینڈ وغیرہ میں پایا جاتا ہے اور اپنے خُوبصورت رنگ اور بڑئے پروں کے باعث دیکھنے والوں کو محو حیرت میں ڈال دیتا ہے۔

فریگیٹ برڈ

C:\Users\Zubair\Downloads\great-frigate-1892853_1920.jpg
Imagem de Apouf por Pixabay

یہ پرندہ عام طور پر گرم پانی کے سمندر کے علاقوں میں عام پایا جاتا ہے اور اپنے سُرخ اور پھولے ہُوئے پیٹ کی وجہ سے دیکھنے والوں کی دلچسپی کا باعث بنتا ہے۔

ہمینگ برڈ

C:\Users\Zubair\Downloads\hummingbird-1056383_1280.jpg
Imagem de skeeze por Pixabay

اس پرندے کو سائز میں دُنیا کا سب سے چھوٹا پرندہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے جس کی خوراک چھوٹے کیڑے مکوڑے اور اُن کے انڈے ہیں، اس پرندے کے اُڑنے سے اس کے پروں سے ہمینگ کی آواز نکلتی ہے اور اسی آواز کی وجہ سے اسکا نام ہمینگ برڈ رکھا گیا ہے۔

بلیک ہیرن

G:\Pics Sharing\800px-Black_heron,_Egretta_ardesiaca,_at_Marievale_Nature_Reserve,_Gauteng,_South_Africa._(25201552257).jpg
Derek Keats from Johannesburg, South Africa, CC BY 2.0, via Wikimedia Commons

بلیک ایگرٹ اور بلیک ہیرن کے کے نام سے جانا جانے والا یہ پرندہ اپنے دلچسپ شکار کے انداز سے دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کر دیتا ہے یہ اپنے پروں کو گول پھیلا کر ان میں اپنے آپ کو کیموفلاج کر لیتا ہے اور اپنے شکار کو نظر نہیں آتا۔

ٹیمینک ٹریگوپن

File:Stavenn Tragopan temminckii 00.jpg
Stavenn, CC BY-SA 3.0, via Wikimedia Commons

ہمالیہ کے پہاڑوں میں پایا جانا والا یہ خوبصورت اور رنگ دار پرندہ نسل کشی کا شکار ہے اوران علاقوں میں اس پرندے کی نسل کو بچانے کے لیے اسکے شکار پر پابندی عائد ہے۔

کنگ وُلچر

File:Sarcoramphus papa (Königsgeier - King Vulture) - Weltvogelpark Walsrode 2013-01.jpg
Olaf Oliviero Riemer, CC BY-SA 3.0, via Wikimedia Commons

ساؤتھ اور میڈ امریکہ میں رہنے والا یہ پرندہ اپنے انتہائی بڑئے سائز دلچسپ رنگت اور عجیب چہرے کی وجہ سے باقی پرندوں سے بلکل علیحدہ نظر آتا ہے۔