10 عجیب پُھول جو سوچنے کی دعوت دیتے ہیں

Posted by

پھول پودوں کی زُبان ہے جس وہ کلام کرتے ہیں اور اس کلام کی مٹھاس سے شہد کی مکھی شہد جیسا کھانا بناتی ہے اور اس کلام کی تاثیر سے اُداس دلوں میں راحت اُترتی ہے اور یہ کلام آنکھوں کی ٹھنڈک بنتا ہے اور اس کلام کے ان گنت فائدے ہیں۔

اس آرٹیکل میں چند ایسے دلچسپ اور باقیوں سے علیحدہ پھولوں کو شامل کیا جارہا ہے جن کو دیکھ کر جہاں آپ کو راحت ملے گی وہاں آپ کی غور کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور یہ دُنیا غور کرنے والوں کی ہی ہے۔

ایک پتی سُرخ ہے

C:\Users\Zubair\Downloads\unusual-flower-1493674_1920.jpg
Resim Akiroq Brost tarafından Pixabay‘a yüklendi

اس خُوبصورت پھول کی صرف ایک پتی باقی پتیوں کے رنگ سے مختلف ہے جو سوچنے والوں کوسوچنے کی دعوت دیتی ہے۔

جامنی پیشن فلاور

C:\Users\Zubair\Downloads\nature-blossom-plant-leaf-flower-floral-1402276-pxhere.com.jpg
Photo by form PxHere

پرپل پیشن فلاور کا پودا بہت تیزی سے بڑا ہوتا ہے اور اس پودے کا دلچسپ پُھول اسے باقی پودوں میں ایسے ہی ممتاز کرتا ہے جیسے انسانوں میں شاعر حضرات۔

پرپل ایرس

C:\Users\Zubair\Downloads\purple-3543374_1920.jpg
Resim RGerving tarafından Pixabay‘a yüklendi

پرپل ایرس کا پھول عام طور پر ایسا نہیں ہوتا مگر خاص طور پر جب دیکھنے والے کو روک کر اُسے راز کی کوئی انوکھی بات بتانا مقصود تو پُھول اپنی ساخت بدل لیتے ہیں۔

دو رنگ کا گُلاب

C:\Users\Zubair\Downloads\rose-5176349_1920.jpg
Resim Hoang Hai Han tarafından Pixabay‘a yüklendi

گُلاب کے پُھول میں عام طور پر ایک ہی رنگ غالب ہوتا ہے لیکن اس تصویر کے 2 رنگے گُلاب کو دیکھ کر سوچنا ضرور چاہیے کہ کیا اسے انسانی ہاتھ نے بنایا ہے۔

کالا گُلاب

File:Blackrose.jpg
Nenesita1 / CC BY-SA

شبنم سے تر یہ کالا گُلاب عام پُھول نہیں ہے اور اس پُھول سے محبت کرنے والے کئی روایات کو منسوب کرتے ہیں۔

ہورانیہ اکلٹا

File:Huernia occulta flower.jpg
Ton Rulkens from Mozambique / CC BY-SA

اس پُھول کو خالق نے ستارے کی شکل میں پیدا کیا اور اسے پانچ چھوٹے اور پانچ بڑے کونے عطا کیے اور یقیناً اس کا کلام سمجھنے والے داد دئیے بغیر نہیں رہتے ہوں گے۔

ایک پُھول ایک رُباعی

C:\Users\Zubair\Downloads\nature-blossom-plant-leaf-flower-petal-1196721-pxhere.com.jpg
Photo by form PxHere

یقیناً اہل علم کے نزدیک اس دلکش اور حسین پُھول کو کسی خوبصورت رُباعی کی ہی حثیت حاصل ہوگی جو نجانے تھکاؤٹ سے چُور ہے یا کھلنے کے جذبات سے مدہوش۔

ٹیزل پلانٹ فلاور

C:\Users\Zubair\Downloads\teasel-86961_1280.jpg

شہد کی مکھی جب اس خُوبصورت پُھول کی خُوبصورتی دیکھ کر اس پر بیٹھتی ہوگی تو یہ یقیناً اُسے کوئی ایسا شعر سُناتا ہوگا جس سے شہد پیدا ہو۔

مخملی

C:\Users\Zubair\Downloads\flowers-82808_1280.jpg

اس پُھول کے مخملی دھاگے چُھونے والے کی انگلیوں پر جو پیغام دیتے ہیں اُسے محسوس کرنے والے بے اختیار خالق کی تعریف کرتے ہوں گے۔

رفلیسیا ارنولڈی

File:Rafflesia arnoldi 2013-12-31 21-48.JPG
User:Rendra Regen Rais / CC BY-SA

رفلیسیا کا یہ پُھول زمین پر پایا جانے والا سب بڑا پُھول ہے اور اس پُھول سے ایک عجیب اور ناگوار بُو آتی ہے جس سے انسان اس کے قریب جانے سے گریز کرتے ہیں۔