10 منٹ کی 5 ایکسرسائزز جو پیٹ پر 6 پیکس بنا دیتی ہیں

Posted by

پیٹ کے مسلز نمایاں کرنا تا کہ وہ 6 پیکس کی شکل میں نظر آئیں ہر نوجوان کا خواب ہے کیونکہ یہ آپ کے جسم کو دیومالائی حُسن دیتے ہیں، یہ بتاتے ہیں کہ آپ کا جسم سخت محنت کو برداشت کرتا ہے اور آپکے پاس مضبوط اعصاب ہیں اور آپ ایک پُرعظم شخصیت کے مالک ہیں۔

خواب تو سبھی دیکھتے ہیں لیکن زیادہ تر سخت ورزش کے باوجود ان مسلز کو پروان نہیں چڑھا پاتے اور ناکام رہتے ہیں، اس آرٹیکل میں 5 ایسی ورزشوں کو شامل کیا جارہا ہے جنہیں روزانہ صرف 10 منٹ کرنے سے آپ اپنے پیٹ کی چربی کو پگھلا کر ان پر خوبصورت 6 پیکس نمایاں کر سکتے ہیں اور اس کے لیے آپکو جم جانے کی بھی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ ایکسرسائزز آپ اپنے بیڈ روم میں بھی کر سکتے ہیں۔

نمبر 1 بائی سائیکل کرنچ

اوپر دی گئی ویڈیو سے بائی سائیکل کرنچ ایکسرسائز کرنے کا طریقہ سیکھ لیں یہ ورزش پیٹ کے مسلز اور سائیڈ مسلز کو طاقتور بناتی ہے، اس ورزش کو 50 سیکنڈز تک پرفارم کریں اور پھر 10 سیکنڈ کی بریک لیکر ورزش نمبر 2 پر چلے جائیں۔

نمبر 2 پلانک

C:\Users\Zubair\Downloads\fitness-planking-exercise-gym-workout-nike-1609402-pxhere.com.jpg

زمین پر تصویر کے مُطابق پوزیشن لیکر اس پوزیشن پر 50 سیکنڈ تک جمے رہیں یہ ورزش سارے جسم کے مسلز کی ورزش ہے مگر خاص طور پر یہ پیٹ کے مسلز کو مضبوط اور طاقتور بنانے والی ایک بہترین ورزش ہے، 50 سیکنڈ کے بعد پھر دس سیکنڈ کی بریک لیں اور تیسری ایکسرسائز پر چلے جائیں۔

نمبر3 وی اپس

C:\Users\Zubair\Downloads\noun_fitness exercise v-ups work out_2227371.png
fitness exercise v-ups work out by Alice Noir from the Noun Project

تصویر کے مطابق زمین پر سیدھے لیٹ جائیں اور پھر ٹانگوں کو اُٹھا کر کوشش کریں کے ہاتھوں کیساتھ پاؤں کو چُھو سکیں اور اس ورزش کو بھی 50 سیکنڈ تک پرفارم کرنے کے بعد 10 سیکنڈ کا آرام کریں اور ورزش نمبر 3 پر چلے جائیں۔

نمبر 4 لیگ ریز

File:Straight-leg-test.gif
Davidjr74, CC0, via Wikimedia Commons

زمین پر سیدھے لیٹ کر اپنے بازو بھی سیدھے کر لیں اور پھر اپنی ٹانگوں کو سیدھے رکھتے ہُوئے 90 ڈگری تک اوپر اُٹھائیں اور پھر واپس سیدھا کر کے دوبارہ اوپر آٹھائیں اور اس عمل کو 50 سیکنڈ تک جاری رکھیں اور پھر 10 سیکنڈ کی بریک لیکر ورزش نمبر 5 پر چلے جائیں

نمبر 5 ریورس پلانک اور لیگ ریز

File:Putvottanasana - Upward Plank Pose 1 - Diagonal View.jpg
lululemon athletica, CC BY 2.0, via Wikimedia Commons

تصویر کے مُطابق زمین پر ریورس پلانک کی پوزیشن لے لیں اور دونوں ٹانگوں کو باری باری اوپر اُٹھائیں یہ آپ کے پیٹ کے مسلز میں کھنچاؤ پیدا کرے گی اور سارے جسم کو طاقتور بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی، اس ورزش کو بھی 50 سکینڈ کرنے کے بعد 10 سیکنڈ کی بریک لیں اور پھر سے دوبار ورزش نمبر 1 سے 5 تک کو دہرائیں۔

شروع میں یہ ایکسرسائزز تھوڑی مشکل لگتی ہیں لیکن اگر لگن سچی ہو تو چند ہی دنوں میں آپ اس کو کرنے کے ماہر بنتے چلے جائیں گے اور صرف 1 ہفتہ کرنے کے بعد آپ کو نتائج نظر آنا شروع ہو جائیں گے اور بہترین نتائج کے لیے اپنی خوراک میں اناج، تازہ پھل اور سبزیاں، ڈرائی فروٹس، سیڈز، چربی والی مچھلی اور دالوں کو روزانہ شامل کریں۔