جگر انسانی جسم کا سب سے بڑا اور انتہائی اہم عضو ہے جس کاکام خُون کو صاف کرنا ہوتا ہے ، یہ خون سے کمیمکلز، الکوحل، منشیات وغیرہ کی صفائی کرتا ہے اور انسانی زندگی کو قائم رکھنے والے 2 انتہائی اہم اجزا گلوکوز اور bile پیدا کرتا ہے جو زندہ رہنے کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔
جگر جسم میں مسلسل کام کرتا رہتا ہے اور اگر ہم اپنی خوراک کو درست نہ رکھیں اور منشیات اور الکوحل کا زیادہ استعمال شروع کر دیں تو ہمارا جگر اسے صاف کرنے کے دوران خود آلودہ ہوجاتا ہے اور ایسی صورت میں اس کے کام کرنے کی رفتار سُست ہو جاتی ہے۔
ایسے کھانے جو Processed ہوں اور فاسٹ فوڈز جنہیں اگر زیادہ مقدار میں کھایا جانے لگے وہ بھی جگر کو آلودہ کر دیتے ہیں جس سے جگر کمزور ہوجاتا ہے اور اپنے افعال سرانجام دینے کے لیے اُسے زیادہ وقت کام کرنا پڑتا ہے جس سے صحت پر بُرے اثرات پیدا ہوتے ہیں۔
اس آرٹیکل میں ہم اُن کھانوں کا ذکر کریں گے جو ہمارے جگر کی صفائی کرتے ہیں اور اُسے آلودگی سے پاک کرتے ہیں اور فعال طریقے سے کام کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
ہماری خوش قسمتی ہے کے اللہ نے ایسے بہت سے کھانے بنائے ہیں جو جگر کو قُدرتی طریقے سے صاف کر دیتے ہیں اور اُس کی خون سے Toxins کی صفائی کرنے کے عمل کو تیز کر دیتے ہیں۔
نمبر 1 لہسن
لہسن کے اندر selenium کی ایک بڑی مقدار شامل ہوتی ہے اور یہ منرل جگر کی صفائی میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے، لہسن جگر کے اندر موجود Enzymes کو بحال کرتا ہے اور یہ Enzymes جسم کو فاضل مادہ سے پاک کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔
نمبر 2 سٹرس فروٹس
کینو، مالٹا، لیموں، میٹھے، مسمی وغیرہ ایسے پھل ہیں جو جگر کی خون صاف کرنے کی صلاحیت کو قُدرتی طور پر بڑھاتے ہیں، یہ پھل جگر میں detoxifying enzymes کو پیدا کرتے ہیں جو خون سے فاضل مادوں کو صاف کر دیتے ہیں۔
نمبر 3 سبزیاں
سبزیاں خاص طور پر بروکلی، بند گوبھی، گوبھی وغیرہ کے اندر glucosinolateموجود ہوتا ہے جو جگر کے اندر خُون کو صاف کرنے کی صلاحیت بڑھاتا ہے، سبز پتوں والی سبزیاں ، سلاد کے پتے، پالک، ساگ وغیرہ کے اندر سلفر کی بڑی مقدار ہوتی ہے جو جگر کو طاقتور کرتی ہے، ان سبزیوں میں chlorophyll کی بھی بڑی مقدار شامل ہوتی ہے جو خون سے کیمیکلز کو صاف کرتی ہے اورجگر کے اندر موجود Heavy Metals کو نیوٹرلائز کرنے میں بھی انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
نمبر 4 ہلدی
ہلدی سارے جسم کے لیے انتہائی مُفید ہے اور خاص طور پر جگر کو تندرست کرنے میں انتہائی فعال ہے، یہ جگر میں خون صاف کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے اور اس کی اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیاں جگر کے مردہ Cells کو مرمت کر کے دوبارہ کام کرنے کے قابل بناتے ہیں۔
ہلدی جگر کی Metals فلٹر کرنے کی صلاحیت کو تیز کرتی ہے اور جگر سے پیدا ہونے والی Bile کی مقدار کو بھی بڑھاتی ہے۔
نمبر 5 اخروٹ
اخروٹ انتہائی مُفید ڈرائی فروٹ ہے جس کے اندر ایسے Amino acids ہوتے ہیں جو جگر کو ammonia کی صفائی میں مدد دیتے ہیں، اخروٹ کے اندر glutathione اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کی بھی بڑی مقدار ہوتی ہے جو جگر کی قدرتی طور پر صفائی کر دیتے ہیں اور وہ فاضل مادے جو جگر فلٹر نہیں کر پاتا فلٹر ہو جاتے ہیں۔
نمبر 6 چوقندر
چوقندر ایک انتہائی فائدہ مند سبزی ہے جو خون میں آکسیجن کی مقدار کو بڑھا کر اُسے صاف ہونے میں مدد کرتی ہے، چوقندر خون میں شامل فاضل مادوں کو توڑ کر چھوٹے ذرات میں منتقل کرتی ہے جس سے خون کو فلٹر ہونے میں آسانی ہوتی ہے۔
چوقندر جگر میں موجود Enzymes کو Stimulate کر دیتی ہے اور اس کے موجود وٹامن سی اور فائبر جگر کے اندر جمے ہُوئے فاضل مادوں کو فلٹر ہو کر خارج کرنے میں انتہائی مدد گار ہیں۔
نمبر 7 گاجر
گاجر میں plant-flavonoids اور beta-carotene جگر کی سُستی کو ختم کرتے ہیں اور جگر کے کام کرنے کی صلاحیت کو تیز کرتے ہیں، گاجر میں قدرتی وٹامن اے جگر میں پیدا ہونے والی بیماریوں کی روک تھام کرتا ہے اور جگر کو فعال رکھتا ہے۔
نمبر 8 سبز چائے
سبز چائے ایک اکسیر ہے جو سارے جسم کے لیے ہی انتہائی مُفید ہے مگر یہ جگر کے لیے انتہائی مُفید ہے کیونکہ اس کے اندر موجود catechins اور قُدرتی اینٹی آکسائیڈینٹ جگر کو طاقتور بناتے ہیں اور اس کے کام کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں۔
نوٹ: سبز چائے کو صرف قہوے کی صورت میں استعمال کریں اور سبز چائے کے Extracts نہ استعمال کریں کیوں کے یہ جگر کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
نمبر 9 سیب
سیب بہت سی بیماریوں میں شفا ہے، سیب کے اندر ایک ایسا کیمیکل جسے pectin کہتے ہیں موجود ہوتا ہے جو خُون سے فاضل مادوں کو صاف کرنے میں انتہائی مددگار ہے یہ فاضل مادوں کو توڑ کر باریک سے باریک ذرات میں منتقل کرتا ہے جس سے جگر کو خون صاف کرنے میں مدد ملتی ہے۔
نمبر 10 ایواکیڈو
ایواکیڈو ایک زبردست فروٹ ہے جو آنتوں کی صفائی کرتا ہے اور جسم میں قُدرتی طور پر glutathione پیدا کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے اور جگر کی صفائی کرنے کے ساتھ ساتھ جگر کو فعال کرتا ہے۔
ڈاکٹرز حضرات کا کہنا ہے کہ انسان جگر کے کام کرنے کے بغیر 24 گھنٹے بھی زندہ نہیں رہ سکتا اور اگر جگر ٹھیک کام کر رہا ہو تو جسم کے باقی سارے اعضا بھی تندرست رکھتا ہے اور اُنہیں صاف خون مہیا کرتا ہے تاکہ وہ بھی ٹھیک کام کر سکیں ، اس لیے اپنی خوراک کا خاص خیال رکھیں اور فاسٹ فوڈز اور دوسرے ایسے کھانے جو صحت کے لیے نقصان دہ ہیں خاص طور پر چکنائی والے کھانے استعمال نہ کریں اور ورزش کو اپنی روزانہ کی روٹین کا حصہ بنائیں تاکہ آپ اللہ کی دی ہُوئی نعمت زندگی کو صحت مند طریقے سے گُزار سکیں اور بیماریوں سے محفوظ رہیں۔