10 کھانے جو گُردوں کی صفائی کر دیتے ہیں

Posted by

گُردے انسانی جسم کے انتہائی اہم عضو ہیں جو جسم سےزہریلے مادے خارج کرنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں اور جسم میں body Fluid کا بیلنس رکھتے ہیں اور electrolytes کی مقدار کو پُورا رکھتے ہیں۔
ہمارے جسم میں موجود خون دن میں کئی دفعہ گُردوں سے پاس ہوتا ہے اور گُردے اُسے ہر وقت صاف کرنے میں مصروف رہتے ہیں اورخون میں موجود نمک اور پانی اور منرلز کو ایڈجسٹ کرتے ہیں۔

ہماری خوراک اگر ٹھیک نہ ہو تو خون میں موجود فاضل گندگی گُردوں میں جمع ہونی شروع ہوجاتی ہے اور ان کے کام کرنے کی صلاحیت کو سُست کر دیتی ہے اور اگر یہ کسی بیماری کا شکار ہوجائیں تو یہ کام کرنا بند بھی کر دیتے ہیں اور ایسے میں ان کا علاج جہاں کافی مہنگا ہے وہاں مریض کو انتہائی تکلیف سے گُزرنا پڑتا ہے۔
انٹرنیشنل کڈنی فاوندیشن کے مُطابق دُنیا میں کئی ملین افراد گُردوں کی بیماری کا شکار ہیں اور ہمارے مُلک پاکستان میں مریضوں کی ایک بڑی تعداد اس بیماری میں مُبتلا ہے۔

اس آرٹیکل میں ہم ایسے کھانے ذکر کریں گے جو قُدرتی طور پر گُردوں کی صفائی کرکے اُنہیں تندرست بنانے اور فعال کام کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتے ہیں

نمبر 1 پانی

Bottle, Mineral Water, Bottle Of Water, Drinking Water

پانی زندگی ہے اور اسے زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے مگر حد سے نہیں بڑھنا چاہیے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایک مرد کو دن میں کم از کم 13گلاس پانی ضرور پینا چاہیے اور خواتین کو کم از کم 8 گلاس پانی روزانہ پینا چاہیے۔
پانی گُردوں  سے فاضل مادوں کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور Waste کو گُردوں سے نکال کر پیشاب کے ذریعے جسم سے خارج کردیتا ہے۔

نمبر 2 بند گوبھی

Repolho Branco, Repolho, Folhas De Couve

بندگوبھی ایک انتہائی مُفید سبزی ہے جو وٹامنز سے بھر پُور ہونے کیساتھ ساتھ اپنے اندر phytochemicals کی ایک بڑی مقدار کیساتھ اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیوں کی حامل ہے، یہ اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیاں گُردوں کے ڈیڈ سیلز کو مرمت کرتی ہیں اور گُردوں کے افعال کو دُرست کرتی ہیں۔

نمبر 3 سُرخ شملہ مرچ

plant food green pepper red produce vegetable healthy peppers bell pepper red pepper paprika flowering plant chili pepper land plant peperoncini bell peppers and chili peppers pimiento red bell pepper

سُرخ شملہ مرچ جہاں کھانوں کو مزے دار بناتی ہے وہاں اس کے اندر موجود وٹامنز سی ، بی 6، اے گُردوں کے لیے انتہائی مُفید ہے اور وٹامن سی گُردوں کی صفائی کردیتا ہے، سُرخ شملہ مرچ میں فائبر کی بھی ایک بڑی مقدار ہوتی ہے جو نظام انہظام کے ساتھ گُردوں میں موجود Waste کو فلٹر ہونے میں مدد کرتی ہے۔

سُرخ شملہ مرچ اینٹی آکسائیڈینٹ بھی ہوتی ہے جو گُردوں کے ساتھ ساتھ جگر کے لیے بھی انتہائی مُفید ہے۔

نمبر 4 پیاز

plant food produce vegetable healthy onion vegetables onions flowering plant vegetable market shallot land plant onion genus

پیاز بہت سی بیماریوں کا دُشمن ہے اس کے اندر موجود flavonoids اور quercetin خون کی نالیوں میں چربی کو جمنے نہیں دیتے اور یہ گُردوں کی دوست سبزی ہے جس میں پوٹاشیم کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے اور پیاز کا استعمال گُردوں کی اوورآل کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔

نمبر 5 لہسن

garden, garlic, harvest

لہنس بیماریوں کے خلاف کسی میڈیکل سٹور سے کم نہیں جو خون کو صاف کرنے میں انتہائی معاون سبزی ہے ، اس کی اہنٹی آکسائیدینٹ خوبیاں گُردوں اور جگر کی مرمت کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

نمبر 6گوبھی

cauliflower, food, free download

گوبھی وٹامن سی ، فولیٹ اور فائبر سے بھرپُور سبزی ہے جو گُردوں کی دوست ہے جو اسے خون کو صاف کرنے میں فعال بناتی ہے۔

نمبر 7 سیب

Red Apple Placed on Table

روزانہ ایک سیب کھانا آپ کو ڈاکٹر سے محفوظ رکھتا ہے یہ جسم سے کولیسٹرال کا خاتمہ کرتا ہے اور گُردوں اور جگر کو فعال رکھتا ہے۔

نمبر 7 مچھلی

Peixe, Frutos Do Mar, Mar, Mercado, Oceano

مچھلی پروٹین حاصل کرنے کا بہترین Source ہے جس میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈ گُردوں اور جگر میں جمی گندگی کو صاف کرنے میں انتہائی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

نمبر 8 لیمن جُوس

وٹامن سی سے بھرپُور لیموں گُردوں اور جگر کی صفائی کے علاوہ نظام انہظام کو بہتر بنانے میں انتہائی مدد گار ہے

نمبر 9 تربوز، سُرخ انگور، چیری، سٹابری، بلو بیری

Melão, Melão Peças, Frutas, Melancia, Celulose

یہ فروٹس وٹامنز منرلز سے بھرپور ہونے کیساتھ ساتھ پانی سے بھی بھر پُور ہوتے ہیں اور جسم میں پانی کی کمی کو پُورا کرتے ہیں اور گُردوں کی سستی کو دور کرتے ہیں۔

نمبر 10 Kale

Couve, Salada, Frescos, Saudável, Dieta, Vegan

یہ ایک انتہائی کارآمد سبزی ہے جو جسم میں بلڈ شوگر کے لیے انتہائی مُفید ہے، شوگر کی زیادتی گُردوں کو انتہائی نقصان پہنچاتی ہے، اگر آپ گُردوں کی کسی بیماری میں مُبتلا ہیں تو اس سبزی کے استعمال سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں اور اُس جانیں کے آپ اس کی کتنی مقدار استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ اس کی زیادہ مقدار نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

گُردوں کی بیماری میں جن کھانوں سے پرہیز کرنی چاہیے

اگر آپ گُردوں کی کسی بیماری میں مُبتلا ہیں تو تندرست ہونے تک ان کھانوں سے پرہیز کریں۔
پالک، ڈرائی فروٹس، Peanut بٹر، دالیں، سُرخ گوشت، زیادہ سوڈیم والے کھانے جیسے نمک، ڈیری، بازاری میٹھے کھانے، کیفین جیسے چائے کافی، ٹماٹر، آلو، الکوحل، کینو وغیرہ۔