11 نفسیاتی چالاکیاں جو ہمیشہ کام کرتی ہیں

Posted by

ہر انسان ایک دُوسرے سے مختلف ہوتا ہے لیکن ماہرین نفیسات جو انسان کے تاثرات پر گہری نگاہ رکھتے ہیں وہ روزانہ انسان کے ایک ہی بات پر ملتے جُلتے روئیے دریافت کرتے ہیں اور اس آرٹیکل میں ماہرین نفسیات کی بتائی ہوئی 10 ایسی چلاکیاں ذکر کریں گے جو ہمیشہ کام کرتی ہیں۔

نمبر 1 کیا دُوسرا فرد آپکو پسند کرتا ہے؟

یہ جاننے کے لیے کہ کیا کوئی دُوسرا فرد آپ کو پسند کرتا ہے تو اُس کا کوئی ایک عام بولنے والا لفظ یا خاص لہجہ نوٹ کر لیں اور وہ جب بھی اُس لفظ یا لہجے کو استعمال کرے تو چہرے پر مُسکراہٹ کھلائیں اور سر کو ہلائیں اور اگر وہ اس بات پر آپ میں توجہ ظاہر کرے تو وہ لفظ یا لہجہ اُس کے سامنے استعمال کرنا شروع کر دیں اس سے دوستانہ گفتگو پیدا ہونے کا راستہ کُھلے گا۔

نمبر 2 کیا آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپکی بات کو سنجیدگی سے سُنیں

اگر آپ ایسا چاہتے ہیں تو اپنی بات کیساتھ کس بزرگ کا تعلق جوڑ دیں جیسے دانا لوگوں کا قول ہے، یا میرے بابا مُجھے بتاتے تھے وغیرہ، سائیکالوجی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگ ایسی بات پر زیادہ توجہ دیتے ہیں جس کی روایت دانا اور بزرگوں سے جوڑ دی جاتی ہے۔

نمبر 3 اگر آپ چاہتے ہیں لوگ آپ کی بات پر حمایت میں سر ہلائیں

اگر آپ ایسا چاہتے ہیں تو بات کرتے ہُوئے اپنے سر کو اوپر نیچے ہلائیں اور سُننے والے کی آنکھوں سے آنکھیں ملا کر رکھیں۔ ایک ہی طرح کے روئیے سمجھنے والے ماہرین نفسیات کہتے ہیں کہ لوگ عام طور بات سُنتے ہُوئے مخاطب کی آنکھوں سے آنکھیں ملاتے ہیں تو اگر وہ اپنا سر ایسے ہلا رہا ہو جیسے سچی بات کہہ رہا ہے تو وہ بھی جواب میں اپنا سر ہلا دیتے ہیں۔

نمبر 4 لوگ آپکو راستہ دیں

کسی رش والی جگہ پر چلتے ہُوئے آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ کو راستہ دینا شروع کر دیں تو ناک کی سیدھ میں دیکھتے ہُوئے چلنا شروع کر دیں۔ اس سے آپکو چند ہی لمحوں میں احساس ہو جائے گا کہ لوگ آہستہ آہستہ آپ کو راستہ دینا شروع ہو چُکے ہیں، ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ جب آپ رش میں لوگوں کی طرف دھیان دیکر چل رہے ہوتے ہیں تو آپ اُن کی ہر حرکت کو نوٹ کرنے کی وجہ سے اپنی رفتار سُست کر لیتے ہیں لیکن اگر آپ اپنی نگاہوں کو اُن سے ہٹا کر سیدھا دیکھتے ہُوئے تھوڑا تیز چلنا شروع کر دیں تو وہ آپ کی حرکت کو نوٹ کریں گے اور آپ کو راستہ دیں گے۔

نمبر 5 دماغ میں کوئی گانا نہ چاہتے ہُوئے چلنا شروع ہو جائے تو

اس صُورت میں گانے کے آخری الفاظ ذہن میں لائیں اور اُنہیں ذہن میں یا لبوں پر گُنگنانا شروع کر دیں، ایک نفسیاتی تحقیق کے مُطابق ہمارا دماغ اُن چیزوں کی طرف زیادہ متوجہ رہتا ہے جنہیں ہم نا مکمل چھوڑ دیتے ہیں اس لیے گانے کے آخری بول گا کر دماغ کو خاموش اور پُرسکون کر لیں۔

نمبر 6 آخری فیصلہ اپنے پاس رکھیں

اگر آپ نے بچوں کے لیے آلو خریدے ہیں اور آلو سبزی بنانے لگی ہُوں تو بچوں سے جاکر کہیں کہ آپ اُن کے لیے آلو سبزی بنانے لگی ہیں، اگر آپ اُن سے یہ پُوچھیں گی کہ آلو لیے ہیں کیا بنا دُوں تو جواب چپس ہی آئے گا۔ اس طریقہ عمل کو آپ معمولات زندگی کے اور کاموں میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

نمبر 7 یہ جاننے کے لیے کہ آپ کو کون دیکھ رہا ہے

اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کوئی آپ کو دیکھ رہا ہے یا نہیں تو اُس جگہ پر بیٹھ کر جمائی لیں اگر اُس کی توجہ آپ پر ہُوئی تو وہ بھی جمائی لے گا۔ سائیکالوجی کے ماہرین کے مُطابق جمائی انتہائی متعدی ہے جو فوراً پھیلتی ہے۔

نمبر 8 اپنا سامان دوستوں سے اُٹھوانا چاہتے ہیں تو

اگر آپ ایسا چاہتے ہیں تو راہ چلتے ہُوئے باتیں کرنے کیساتھ اپنا لفافہ یا بستہ وغیرہ اُسے تھما دیں، زیادہ تر افراد باتیں سُنتے ہُوئے اس بات کا نوٹس نہیں لیں گے اور آپ کا بوجھ پکڑ لیں گے مگر وہ لوگ جو آپ کے زیادہ قریب نہیں ہیں وہ اس بات پر حیران ہو سکتے ہیں۔

نمبر 9 ہاتھ کا درجہ حرارت

کسی سے ہاتھ ملاتے ہُوئے اگر آپ کے ہاتھ گرم ہیں تو اس سے دوستانہ رسم و راہ کو فروغ ملے گا لیکن اگر آپ کے ہاتھ ٹھنڈے ہیں تو ماہرین نفسیات کے نزدیک یہ اُلٹا اثر کرتا ہے۔

نمبر 10 مدد لینے کے لیے

اگر آپ کو کسی کی مدد درکار ہے تو اپنی بات کا آغاز مُجھے آپ کی مدد چاہیے سے کریں کیوں کہ عام طور پر لوگ مدد کے سوال پر انکار کرتے ہُوئے جھجک محسوس کرتے ہیں اس لیے وہ انکار نہیں کریں گے۔

نمبر 11 اگر کوئی آپ کو پسند نہیں کرتا

اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ کوئی آپ کو پسند نہیں کرتا تو اُس سے کوئی عام چیز جیسے پنسل وغیرہ استعمال کے لیے مہذب انداز میں مانگیں عام طور پر لوگ جسے نا پسند کرتے ہوں اُس کی مدد کرنے سے انکار کر دیتے ہیں لیکن خاص طور پر ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ وہ آپ کو پنسل وغیرہ دے دے اور اس بات پر غور کرے کے آپ اتنے بُرے بھی نہیں ہیں۔