11 کھانے جو میک اپ کے بغیر آپکو خوبصورت اور جوان بناتے ہیں

Posted by

لوگ خُوبصورت دیکھائی دینے کے لیے کوئی بھی قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں اور اسی لیے بیوٹی انڈسٹری سالانہ تقریباً 532 بلین ڈالر کا بزنس کرتی ہے اور لوگ میک اپ کی صُورت میں عارضی خوبصورتی حاصل کرنے کے لیے جہاں بیشمار پیسہ خرچ کرتے ہیں وہاں میک اپ کروانے میں زندگی کا قیمتی وقت بھی ضائع کر دیتے ہیں۔

اس آرٹیکل میں ہم 10 ایسے کھانے شامل کر رہے ہیں جو آپ کی جلد کو میک اپ کے بغیر خُوبصورت، چمکدار، جوان اور تروتازہ بنا دیتے ہیں اور اگر ان کھانوں کو آپ اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کریں تو جہاں آپ کو میک اپ کروانے کی ضرورت نہیں رہے گی وہاں آپ صحت مند زندگی سے بھی لُطف اندوز ہوں گے۔

نمبر 1 مچھلی

C:\Users\Zubair\Downloads\fish-3041806_1920.jpg

چربی والی مچھلیاں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے بھرپور کھانا ہے اور یہ فیٹی ایسڈ جہاں صحت کے لیے دیگر فوائد رکھتا ہے وہاں جسم سے سوزش ختم کرتا ہے اور جلد کی نمی کو نارمل رکھنے میں مدد دیتا ہے، مچھلی میں موجود پروٹین، وٹامنز اور منرلز جلد اور بالوں کو صحت مند بناتے ہیں اور جسم پر بُڑھاپا پیدا ہونے کے اثرات کو سُست کر دیتے ہیں۔

نمبر 2 ایووکاڈوز

C:\Users\Zubair\Downloads\plant-fruit-food-produce-fresh-avocado-962704-pxhere.com.jpg
Imagem de photosforyou por Pixabay

یہ پھل صحت کے لیے مُفید چکنائی کا خزانہ ہے جو جہاں جسم کے باقی افعال کو درست رکھتا ہے وہاں ہماری جلد کو صحت مند بناتا ہے۔

تحقیق سے یہ بات ثابت ہے کہ ایووکاڈو میں ایسے کمپاونڈز شامل ہیں جو ہماری جلد کو سُورج کی تیز شعاؤں سے متاثر ہونے سے بچاتے ہیں اور اس پھل میں شامل وٹامن E, C ہماری جلد کے لیے انتہائی مُفید وٹامنز ہے جو جلد کی نشوونما کرنے اور اسے بیماری سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

نمبر 3 اخروٹ

C:\Users\Zubair\Downloads\walnuts-2312506_1920.jpg

بیشمار خوبیوں کا حامل ڈرائی فروٹ کا بادشاہ اخروٹ غذائی صلاحیت سے بھرپُور غذا ہے اور اس میں شامل چکنائی، پروٹین، وٹامن ای، سیلینیم اور زنک ہماری جلد کو تروتازہ و تندرست بناتے ہیں اور اُسے جوان رکھتے ہیں۔

نمبر 4 سُورج مُکھی کے بیج

C:\Users\Zubair\Downloads\sunflower-seed-1213766_1280.jpg

ڈرائی فروٹس اور بیج ہماری سکن کے لیے انتہائی مُفید کھانے ہیں، سُورج مُکھی کے بیج وٹامن ای، سلینیم، زنک وغیرہ سے بھرپُور ہوتے ہیں اور یہ وٹامنز اور منرلز آپ کے چہرے پر قُدرتی طور پر ایسا میک اپ کرتے ہیں جو چہرہ دھونے سے اُترتا نہیں ہے بلکہ اور نکھر جاتا ہے۔

نمبر 5 شکر قندی

C:\Users\Zubair\Downloads\sweet-potato-1666707_1920.jpg
Imagem de マサコ アーント por Pixabay

ایسی سبزیاں اور پھل جن میں بیٹا کیروٹین شامل ہو جلد کے لیے انتہائی مُفید مانی جاتی ہے اور یہ کمپاونڈ کینو، مالٹا، گاجر اور مالٹے رنگ کی سبزیوں اور فروٹس میں کثرت سے پایا جاتا ہے، یہ جلد کو سُورج کی خطرناک شعاؤں سے متاثر ہونے سے بچاتا ہے اور ساتھ ہی ہماری بینائی کو تیز کرتا ہے۔

نمبر 6 سُرخ اور پیلی شملہ مرچ

C:\Users\Zubair\Downloads\plant-fruit-food-red-produce-vegetable-943940-pxhere.com.jpg
Photo by form PxHere

ان دونوں سبزیوں میں بھی بیٹا کیروٹین کے ساتھ وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے اور وٹامن سی جلد کے لیے کلوجن ( ایک طرح کی پروٹین) پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور یہ پروٹین جلد کی غذا ہے۔

نمبر 7 بروکلی

C:\Users\Zubair\Downloads\broccoli-3264243_1920.jpg

پودوں سے حاصل ہونے والی پروٹین کا خزانہ یہ سبزی ایسے کمپاونڈز پر مشتعمل ہوتی ہے جو ہمارے سارے جسم کی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں خاص طور پر یہ ہماری جلد کے لیے انتہائی مُفید ہیں اور جلد کا رنگ صاف کر کے اُسے تروتازہ بناتے ہیں۔

نمبر 8 ٹماٹر

C:\Users\Zubair\Downloads\natural-foods-local-food-red-food-fruit-tomato-1620637-pxhere.com.jpg

ٹماٹر میں وہ تمام غذائی صلاحیتیں موجود ہیں جو گالوں پر قُدرتی لالی بحال کرنے میں مدد کرتی ہیں اور اس سبزی کے وٹامنز اور منرلز ہماری جلد کی بیرونی خطرات سے حفاظت کرتے ہیں اور جلد کو بُوڑھا نہیں ہونے دیتے۔

نمبر 9 سبز چائے

C:\Users\Zubair\Downloads\green-tea-3528474_1920 (1).jpg

آج کی میڈیکل سائنس تسلیم کرتی ہے کہ سبز چائے صحت کے لیے ایک اکسیر چیز ہے خاص طور پر اس میں شامل طاقتور اینٹی آکسائیڈینٹس ہماری جلد کی حفاظت کرتے ہیں اور جلد کی ریڈنس کو ختم کرتے ہیں اور جلد کو ڈی ہائیڈریٹ ہونے سے بچاتے ہیں اور جلد کی لچک کو برقرار رکھتے ہیں۔

نمبر 10 سُرخ انگور

C:\Users\Zubair\Downloads\healthy-1283162_1920.jpg

اس پھل میں شامل اینٹی آکسائیڈینٹس جلد کو فری ریڈکلز کے حملے سے بچاتے ہیں اور جلد کو جوان رکھنے اور خُوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

نمبر 11 پانی

پانی کی کمی جلد پر بُری طرح اثر انداز ہوتی ہے اور جلد کی ڈی ہائیڈریشن وقت سے پہلے جہاں بُڑھاپا پیدا کرتی ہے وہاں جلدکی کئی اور بیماریوں کا باعث بھی بنتی ہے اس لیے روزانہ کم از کم 8 گلاس پانی پینا اپنا معمول بنائیں اور صحت مند زندگی سے لُطف اندوز ہوتے رہیں۔