15 اکتوبر سے شروع ہونا والا پنجابی مہینہ کتک اور اس سے جُڑی دلچسپ روایات

Posted by

کتک سکھ نانک شاہی کلینڈر کا آٹھواں اور پنجابی کلینڈر کا ساتواں مہینہ ہے جوانڈین نیشنل کلینڈر کے مہینے کارتک سے ملتا ہے اور جورجین کلینڈر کے مُطابق 15 اکتوبر سے شروع ہوتا ہے اور 13 نومبر کو 30 دن کے بعد ختم ہوتا ہے، اس آرٹیکل میں کتک سے جُڑی دلچسپ فوک روایات کو آپ کی دلچسپی اور علم میں اضافے کے لیے شامل کیا جارہا ہے۔

پنجاب میں گرم اور بارشوں کے مہینے بھادوں اور اسو کے بعد جہاں موسم انتہائی خوشگوار ہوجاتا ہے وہاں بارشوں میں بھی کمی واقع ہوتی ہے اور بہت سے سیاح اس مہینے میں پنجاب کی سرسبز اور خوبصورت زمین کے دیدار کو کھنچے چلے آتے ہیں۔

کہا جاتا ہے کے کتک کا مہینہ پنجاب کے باسیوں کے لیے راحت لیکر آتا ہے جس میں جھلستی دُھوپ کا زور ٹُوٹ جاتا ہے، درختوں کی چھاؤں ٹھنڈی ہوجاتی ہے اور اس مہینے میں پڑنے والی ایک ہی بارش سردیوں کے آغاز کا باعث بنتی ہے۔

پنجاب کی روایات میں کتک کا مہینہ بھلائی اور اچھائی کی دعوت دیتا ہے اور یہ دونوں چیزیں انسان کو خالق کے قریب ہونے کا موقع فراہم کرتی ہیں اور خالق کی قُربت دلوں پر جمی میل صاف کردیتی ہے اور دل کے شیشے پر رب سوہنے کا عکس صاف دیکھائی دینا شروع کردیتا ہے۔

G:\Pics Sharing\autumn-3745034_1920.jpg

روایات میں ہے کہ اس مہینے میں درختوں کو خزاں کا ذائقہ چکھایا جاتا ہے اور یہ کڑوا ذائقہ اُن کے پتوں کو زرد کر دیتا ہے مگر اس لیے نہیں کے وہ ختم ہو جائیں بلکہ اس لیے کے پُرانے پتے جھڑ جائیں اور اُن کی جگہ نئے اور سرسبز اور زندگی سے بھرپُور گھنی چھاؤں کرنے والے پتے اُن کی جگہ لیں اور غور کرنے والے اس مہینے کو زندگی کا نام دیتے ہیں۔

بابا گُرو نانک کتک کے مہینے کو اپنی کتاب گُرو گرنتھ صاحب میں کُچھ اس طرح بیان کرتے ہیں ” کتکِ کرم کماونے دوس ن کاہو جوگ، پرمیسر تے بھلیاں ویاپنِ سبھے روگ، ویمکھ ہوجھ رام تے لگنِ جنم وجوگ، کھن مہہ کؤڑے ہوئِ گجھ جتڑے مایہ بھوگ، "۔

یعنی کتک کے مہینے میں اچھے کام کرو اور دوسروں کو ذمہ دار ٹھہرانا بند کردو، خالق کو بھولنے والے تمام بیماریوں کو دعوت دیتے ہیں، اور وہ جو خالق سے اپنی کمر موڑ لیتے ہیں وہ اُس سے جُدا ہو جاتے ہیں۔