15 خطرناک بیماریاں جن میں اخروٹ کھانا اکسیر سے کم نہیں

Posted by

اخروٹ کو غذائی صلاحیت سے مالا مال غذا کہنا اخروٹ کی خوبیوں کے ساتھ زیادتی ہو گی کیونکہ اخروٹ میں جہاں بہترین غذائی خوبیاں شامل ہیں وہاں قُدرت کے اس شہکار پھل میں کئی ادویاتی خوبیاں شامل ہیں جو جہاں بہت سی بیماریوں کا علاج ہیں وہاں اسے دوسرے کھانوں سے ممتاز بناتی ہیں ۔

C:\Users\Zubair\Downloads\walnut-nut-food-nuts-seeds-superfood-plant-1618457-pxhere.com.jpg

اس آرٹیکل میں ہم اُن دائمی بیماریوں کا ذکر کریں گے جن میں اخروٹ کھانا کسی اکسیر سے کم نہیں ہوتا اور یہ ان بیماریوں کو قابو کرنے میں انتہائی معاون ثابت ہوتا ہے اسی لیے امریکہ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں ہر سال ماہرین اخروٹ پر سارا سال ہونے والی نئی تحقیقات کے نتائج پر غور کرتے ہیں اور انہیں ہر سال اس پھل میں بیماریوں کے خلاف نئی خوبیاں ملتی ہیں۔

نمبر 1 بیماریوں سے لڑتا ہے

اخروٹ میں بیشمار اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیوں کے حامل اجزا شامل ہیں خاص طور پروٹامن ای، میلاٹونن اور پولی فینلز ہمارے جسم کو بیماریوں سے لڑنے کی طاقت دیتے ہیں اور ہمارے نظام دفاع کو انتہائی مضبوط بنا دیتے ہیں۔

نمبر 2 دل کی بیماریوں کو قابو کرتا ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ اخروٹ جسم میں بڑھے ہُوئےبُرے کولیسٹرال لیول کو جادوئی طریقے سے کم کرتا ہے اور جسم میں اچھے کولیسٹرال کی مقدار کو بڑھاتا ہے اور وہ لوگ جو روزانہ کم از کم ایک اخروٹ کھاتے ہیں وہ کولیسٹرال کے بڑھنے کی بیماری سے بچے رہتے ہیں اور کولیسٹرال کا بڑھنا دل کی خطرناک بیماریوں کا باعث ہے۔

اخروٹ پودوں سے حاصل ہونے والے اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور غذا ہے اور یہ بہترین چکنائی پودوں میں اخروٹ میں سب سے زیادہ پائی جاتی ہے اور بہت سی تحقیقات کے نتائج کے مُطابق یہ چکنائی دل کے لیے اور خون لیجانے والی رگوں کے لیے انتہائی مُفید چیز ہے جو رگوں کی صفائی کر کے خون کی ترسیل کو بہتر بناتی ہے۔

نمبر 3 اینٹی اینفلامیٹری خوبیاں

جسم میں سوزش چوٹ لگنے یا بیماری کی صُورت میں پیدا ہوتی ہے اور اگر یہ سوزش جسم کے کسی اندرونی اعضا میں پیدا ہُوئی ہے تو اکثر مریض کو اس سوزش کا پتہ ہی نہیں چلتا اور یہ اندر ہی اندر جسم کے اعضا کو کمزور کرتی چلی جاتی ہے۔

میڈیکل سائنس کی بہت سی تحقیقات کے مُطابق اخروٹ میں اینٹی سوزش خوبیاں شامل ہیں جو اعضا کی سوزش کو کم کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتی ہیں خاص طور پر دماغ کی سوزش جس سے الزائمر یعنی بھولنے کی بیماری پید اہوتی ہے کو فائدہ دیتی ہیں۔

نمبر 4 نظام انہظام کی بیماریاں

اخروٹ ہمارے نظام انہظام میں دوست بیکٹریا اور مائکروب کی افزائش کرتا ہے اور یہ دوست بیکٹریا خوراک کو ہضم کرنے اور خارج کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اخروٹ میں فائبر کی بھی ایک بڑی مقدار شامل ہوتی ہے جو نظام انہظام کی بہترین صفائی کر دیتی ہے جس سے جہاں راحت حاصل ہوتی ہے وہاں یہ صحت کو چار چاند لگا دیتا ہے۔

نمبر 5 اخروٹ اور کینسر

ہر سال اخروٹ اور کینسر پر ہونے والی تحقیقات کرنے والے اخروٹ کی کئی نئی خوبیوں سے آگاہ ہوتے ہیں کیونکہ یہ اینٹی کینسر فروٹ جسم میں بہت سے کینسرز کو پیدا ہونے سے روکتا ہے خاص طور خواتین کا بریسٹ کینسر، پروسٹیٹ کینسر وغیرہ میں انتہائی مُفید غذا ہے جو کینسر سے خراب ہونے والے سیلز کی مرمت کرتا ہے اور ان سیلز کو جسم میں افزائش کرنے سے روکتا ہے۔

نمبر 6 بلڈ شوگر میں انہتائی مُفید ہے

شوگر ایک خاموش قاتل بیماری ہے جو بہت سی خطرناک بیماریوں کی ماں بھی ہے خاص طور دل کی بیماریوں اور فالج جیسی بیماریوں کو پیدا کر کے یہ جسم کو شیدید نقصان پہنچاتی ہے۔

میڈیکل سائنس کے مطابق اخروٹ کھانے والے میں ذیابطیس ٹائپ 2 کا خطرہ بہت کم ہوجاتا ہے اور جن افراد کو یہ بیماری لاحق ہوتی ہے اخروٹ اُن کے خون میں بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں انتہائی مددگار غذا ہے۔

نمبر 7 ہائی بلڈ پریشر اور اخروٹ

ہائی بلڈ پریشر ایک اور خاموش قاتل اور انتہائی خطرناک بیماری ہے جو بہت سی دُوسری بیماریوں کو جسم میں خاموشی سے پروان چڑھاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ 28 گرام اخروٹ کھانا ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے کسی اکسیر سے کم شفا نہیں رکھتا اور اس کے بہترین نتائج کے لیے اسے کم از کم 90 دن تک لگاتار استعمال کرنے والے ہائی بلڈ پریشر کے مرض سے لمبے عرصے تک نجات حاصل کر لیتے ہیں۔

نمبر 8 بُوڑھا نہیں ہونے دیتا

پاکستان میں اگر آپ گلگت بلتستان میں وادی ہنزہ کے لوگوں کی زندگی پر غور کریں تو آپکو پتہ چلے گا کہ وہاں رہنے والا تقریباً ہر فرد ہی 100 سال سے زیادہ لمبی زندگی جیتا ہے اوراس کی ایک بڑی وجہ پُوری وادی میں پھیلے ہُوئے اخروٹ کے بیشمار درخت ہیں جنکا پھل وہاں کے رہنے والوں کی روزانہ کی خوراک ہے۔

نمبر 9 دماغ کے لیے انتہائی مُفید ہے

میڈیکل سائنس کے مُطابق اخروٹ میں شامل غذائی خوبیاں خاص طور پر پولی انسیچوریٹیڈ فیٹ، پولی فینلز، وٹامن ای دماغ میں آکسی ڈیٹیو ڈیمج اور سوزش کو کنٹرول کنٹرول کرتی ہے اور دماغ کو طاقتور اور یاداشت کو مضبوط بناتی ہے۔

نمبر 10 مردوں کی صحت کے لیے مُفید ہے

فاسٹ فُوڈ، سوڈا، پروسسیڈ فُوڈ، چینی والے کھانے، بازاری کھانے وغیرہ تحقیق کے مُطابق مردوں میں سپرمز کے فنکشن کو خراب کرتے ہیں اور کمزور بناتے ہیں۔

اخروٹ سپرمز کے فنکشن کو ٹھیک کرنے کے ساتھ ساتھ میل فرٹیلٹی کو بہتر بناتا ہے۔

نمبر 11 خون میں بہترین چکنائی کو جنم دیتا ہے

اخروٹ بُرے کولیسٹرال کے خاتمے کیساتھ ساتھ خون میں موجود ٹریگلروسیرائیڈ (ایک طرح کی چکنائی) جس کا بڑھنا دل کے لیے انتہائی خطرناک چیز ہے کے لیول کو کنٹرول کرنے میں انتہائی مددگار غذا ہے۔

نمبر 12 موٹاپا ختم کرتا ہے

موٹاپا کو بھی بیماریوں کی ماں مانا جاتا ہے جو جسم کو مفلوج کر کے رکھ دیتا ہے، ایک تحقیق کے مُطابق روزانہ 48 گرام اخروٹ کا شیک پینے والوں کی بلا وجہ کی بھوک میں نمایاں کمی دیکھی گئی اور صرف پانچ دن کے بعد ان لوگوں کے دماغ میں فاسٹ فوڈ اور میٹھا وغیرہ کھانے کی رغبت میں بھی کمی پائی گئی۔

نمبر 13 ہڈیوں کے لیے انتہائی مُفید

اخروٹ میں جہاں بیمشار وٹامنز شامل ہیں وہاں یہ صحت کے لیے مُفید منرلز سے بھی بھرپور پھل ہے خاص طور پر کاپر، کاپر کی کمی ہڈیوں کو کمزور بناتی ہے جس سے ہڈیوں کی بیماری اوسٹیوپروسس پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے، اخروٹ میں شامل وٹامنز اور منرلز ہڈیوں کو کمزور ہونے سے بچاتے ہیں اور انہیں طاقتور بناتے ہیں۔

نمبر 14 نیند کو بہتر بناتا ہے

اچھی نیند اچھی صحت کی ضمانت ہے اور اخروٹ میں شامل اومیگا تھری اور دیگر غذائی خوبیاں دماغ کو پُرسکون بنانے اور رات کی نیند کو گہرا کرنے میں انتہائی معاؤن مانی جاتی ہیں۔

نمبر 15 جلد کو جوان کر دیتا ہے

عُمر کے بڑھنے کیساتھ جلد پر پڑنے والے اثرات بڑھاپے کو ظاہر کرنا شروع کر دیتے ہیں، اخروٹ جلد کو تروتازہ اور دیر تک جوان رکھتا ہے اور جلد پر جھریوں کے پڑنے کے عمل کو سُست کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔