21 توپوں کی سلامی دئیے جانے کی دلچسپ تاریخ

Posted by

پاکستان میں عام طور پر 21 توپوں کی سلامی چودہ اگست اور دیگر ریاستی اور سرکاری دنوں کے موقع پر دی جاتی ہے۔
21 توپوں کی سلامی پاکستانی کے علاوہ بھارت ، امریکہ ، برطانیہ، اور تقریبا ًدنیا کے تمام ممالک میں سرکاری دنوں پر دی جاتی ہے۔

C:\Users\Zubair\Downloads\cannon-5626193_1920.jpg

سلامی دینے کا یہ انداز کب شروع ہُوا اس کے متعلق تاریخ میں کوئی مصدقہ جواب نہیں ملے گا جس کو تسلیم کیا جائے لیکن عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ توپوں کی سلامی کا آغاز قرون وسطی کے زمانے سے شروع ہُوا جب توپوں کو جنگی مقاصد کے لیے استعمال کیا جانے لگا تب بحری افواج جب کسی ساحل پر لنگر انداز ہوتیں تو ساحل پر پہنچ کر خالی توپوں کو چلایا جاتا جس کا مطلب یہ سمجھا جاتا تھا کہ یہ بحری بیڑہ اس ساحل پر لڑائی کی غرض سے نہیں آیا۔

چودویں صدی میں توپوں کی یہ سلامی دینے کا آغاز تاجروں نے بھی شروع کیا جب وہ اپنے مال بردار بحری جہاز کے ساتھ کسی ملک کے ساحل پر لنگر انداز ہوتے تو پہلے جہاز سے 7 توپوں کی سلامی پیش کرتے، جس کا مطلب امن اور تجارتی جہاز کے لنگر انداز ہونے کا پیغام سمجھا جاتا تھا۔

توپوں کی اس سلامی میں سات کا ہندسہ کیوں استعمال کیا جاتا تھا اس کے متعلق بھی کوئی حتمی تاریخ موجود نہیں، شروع شروع میں 7 توپوں کی سلامی پیش کی جاتی تھی پھر جیسے جیسے بحری جہاز بڑے ہوتے گئے تاجروں نے اُن پر مزید توپیں استعمال کرنا شروع کیں اور پھر یہ روایت 21 توپوں تک چلی گئی۔

سرکاری طور پر سب سے پہلے برطانیہ کی فوج نے 1730 میں برطانوی شاہی خاندان کے اعزاز میں 21 توپوں کو چلایا اور پھر دُنیا بھر میں سرکاری طور پر خوشی منانے کے لیے 21 توپوں کی سلامی کی روایت پڑ گئی۔
برطانوی شاہی خاندان کو توپوں کے اس سیلوٹ کے بعد برطانیہ میں اہم سرکاری دنوں پر توپوں کی اس سلامی کو لازمی قرار دے دیا گیا اسی روایت سے متاثر ہوکر امریکہ میں 1842 میں صدر مملکت کے لیے پہلی بار 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔

19ویں صدی میں جب کوئی ملک کسی علاقے پر قابض ہوتا تھا تو بھی خالی توپوں کو چلا کر دُشمن پر رعب ڈالا جاتا تھا ، یہ روایت آج بھی سیاچن میں پاکستانی اور بھارتی افواج استعمال کرتی ہے اور ایک دوسرے پر خالی توپیں چلائی جاتی ہیں تاکہ افواج کا رعب برقرار رہے۔