5 ورزشیں اور پانچ روپئے سے سستا یہ ڈرنک پیٹ کی چربی گھنٹوں میں پگھلاتے ہیں

Posted by

وزن کم کرنا سیدھی سیدھی سائنس ہے دوستو، اور آپ جانتے ہیں کہ سائنس نتیجوں پر یقین رکھتی ہے اور نتیجوں تک پہنچنے کے لیے سائنس کو فالو کیا جاتا ہے۔ اگر آپ پچھلے کئی سالوں سے اپنا وزن کم کرنے کی کوشیش کر رہے ہیں اور کامیاب نہیں ہوئے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ وزن کم کرنے کی سائنس کو فالو نہیں کر رہے۔

اس آرٹیکل میں پانچ روپئے سے بھی سستا فیٹ برنر انرجی ڈرنک بنانے کا طریقہ اور پانچ ورزشوں کو شامل کیا جارہا ہے جو آپ کے جسم کی فاضل چربی کو 2 سے 3 ہفتے میں اتنا پھگلا دیں گےکہ آپ کو محسوس ہونا شروع ہوجائے گا کہ آپ چل نہیں اُڑ رہے ہیں۔

فیٹ برنر انرجی ڈرنک بنانے کا طریقہ

اجزا: ایک چھوٹا کھیرا، ایک لیموں، پودینے کے 10 پتے، ، چھوٹی چمچ ادرک اور 230 ملی لیٹر پانی لیکر شیک کر لیں اور اگر ضرورت محسوس کریں تو برف شامل کر سکتے ہیں۔

یہ تمام چیزیں کیسے اثر کریں گی؟

کھیرا 80 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے اور آپ جانتے ہیں کہ سائنس کے مطابق وزن کم کرنے کی جنگ کے پہلے دو بنیادی اصول ہیں 1. Staying Hydrate, 2 Staying Full اور کھیرا آپ کو ان دونوں اصولوں پر کاربند کر دیتا ہے۔

لیموں نظام اہنظام کو تقویت دیتا ہے اور گند گی کو فضلے کے ذریعے جسم سے باہر پھینک دیتا ہے، ادرک تھرماجینک خصوصیات کے ساتھ جسم کی کیلوریز کو تیزی کیساتھ جلاتا ہے اور وزن کم کرنے میں انتہائی مدد گار ہے۔
پودینا خوراک کو جلد ہضم کرنے میں انتہائی مددگار پودا ہے اور دوران ورزش معدے اور جسم کے دیگر اعضا کو زیادہ گرم نہیں ہونے دیتا۔

سائنس کے مطابق وزن کم کرنے کے دو بنیادی اصول آپ جان چکے ہیں سائنس کے مطابق وزن کم کرنے کا تیسرا اور آخری بنیادی اصول ہے ورزش، اس ڈرنک کے ساتھ اگر آپ ان پانچ ورزشوں کو اپنی زندگی میں شامل کرلیں تو چند ہی دنوں میں آپ کو پتہ چل جائے گا کہ ہمیشہ جوان کیسے رہا جا سکتا ہے اور صحت مند زندگی کیسی ہوتی ہے۔

G:\Pics Sharing\IMG_1758.JPG

5 ورزشیں

  1. Squads (20 second)
  2. Jumping Jacks (20 second)
  3. Dynamic Pushups (20 second)
  4. Jumping Jacks (20 seconds)
  5. Mountain Climbing (20 seconds)

کسی سٹاپ واچ کیساتھ یہ پانچوں ایکسرسائزز بغیر کسی وقفے کے پرفارم کریں اور 100 سیکنڈز میں ان پانچوں ورزشوں کا ایک سیٹ مکمل کریں سیٹ کے بعد 90 سیکنڈ یعنی ڈیڑھ منٹ کی بریک لیں اور پھر دوبارہ ان پانچوں کو پرفارم کر کے ڈیڑھ منٹ کی بریک لیں اور آپ نے اس ورزش کے 10 سیٹ کمپلیٹ کرنے ہیں، ورزش کے یہ مووز کیسے سرانجام دینے ہیں اس کے لیے آپ Youtube سے مدد حاصل کر سکتے ہیں آپ ان ورزشوں کو گھر میں دن میں کسی بھی وقت ایک دفعہ کریں اور ہر 3 دن کے بعد ایک چھٹی کر سکتے ہیں۔

اگر آپ ایک مہینہ اپنی روٹین میں ان ورزشوں کو دی گئی ہدایات کے مطابق شامل کریں گے تو ایک ماہ بعد اپنے اندر ایک سُپر اتھلیٹ محسوس کریں گے لیکن آزمائش شرط ہے۔