6 تاج والی سبزیاں اور اُن کے زبردست فائدے

Posted by

خالق کائنات نے زمین پر انسان کی مہمان نوازی کے لیے بیشمار نعمتیں پیدا کی ہیں جن میں پھل اور سبزیاں بھی شامل ہیں جو انسان کی نہ صرف غذائی ضروریات کو پُورا کرتی ہیں بلکہ مصور کائنات نے انہیں دیکھنے میں بھی بے حد خوبصورت بنایا ہے اور کُچھ کے سر پر ایسے تاج سجائے ہیں کہ انہیں دیکھنا بھی آنکھوں کی ٹھنڈک کا باعث بنتا ہے، اس آرٹیکل میں ہم 6 تاج والی سبزیوں اور صحت کے لیے اُن کی خوبیوں کو شامل کر رہے ہیں تاکہ آپ بھی ان کی غذائی صلاحیت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھائیں۔

 

نمبر 1 بینگن

File:Segmented aubergine Thailand.jpg
Takeaway / CC BY-SA

جس طرح آم کو پاکستان میں پھلوں کا بادشاہ مانا جاتا ہے اسی طرح بہت سے ممالک میں بینگن کو سبزیوں کا بادشاہ تصور کیا جاتا ہے اور کوئی شک نہیں کے یہ سبزی غذائی خوبیوں سے بھری پڑی ہے اور اس میں ہماری صحت کے لیے بیشمار فائدے ہیں۔

بینگن صحت کے لیے انتہائی مُفید وٹامنز اور منرلز سے بھرپور سبزی ہے خاص طور پروٹامن سی، بی، کے، تھیامین، میگنیشیم، فاسفورس، کاپر اور فائبر بینگن کے اہم غذائی اجزا ہیں جو نظام ہضم، دل، کینسر، ہڈیوں، خون کی کمی، اوردماغ کی صحت کے لیے انتہائی مُفید ہیں۔

نمبر 2 ٹماٹر

C:\Users\Zubair\Downloads\tomatoes-4238247_1920.jpg
Resim Ernesto Rodriguez tarafından Pixabay‘a yüklendi

ٹماٹر بھی ایک ایسی سبزی ہے جس کے سر پر قُدرت نے تاج سجا رکھا ہے، ٹماٹر کو ایک اور اعزاز بھی حاصل ہے کے اسے سبزی بھی مانا جاتا ہے اور پھل بھی۔

بیشمار غذائی خوبیوں کا حامل ٹماٹر ہماری ساری صحت کے لیے ہی انتہائی مُفید ہے مگر وٹامن سی، پوٹاشیم، وٹامن کے اور پودوں سے حاصل ہونے والے صحت کے لیے مفید کیمیا اور فولیٹ کی ایک بڑی مقدار ٹماٹر میں ہونے کے باعث یہ دل، آنکھوں، جلد کی صحت کے لیے اور جسم میں کینسر جیسے مرض کو روکنے کے لیے انتہائی مُفید سبزی ہے۔

نمبر 3 بھنڈی

File:Lady finger.JPG
Miansari66 / Public domain

بھنڈی کے سر کا تاج بھی اسے باقی سبزیوں سے ممتاز کرتا ہے اور اسے سبزیوں کی ملکہ ہونے کی حثیت حاصل ہے اور اس سبزی میں بھی قدرت نے صحت کے لیے بے پناہ خوبیاں رکھی ہیں خاص طور پر بھنڈی ذیابطیس کے مرض میں انتہائی مفید سبزی ہے جو خون سے گلوکوز کا لیول کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔

بھنڈی کے اندر اسے غذائی اجزا ہیں جو صرف ذیابطیس ہی نہیں بلکہ دل، بلڈ پریشر، کینسرجیسے امراض کو قابو میں رکھنے میں مدد کرتی ہے اور حاملہ خواتین کے لیے اپنے اندر فولیٹ کی ایک بڑی مقدار ہونے کے باعث انتہائی مُیفد غذا ہے، بھنڈی میں فائبر کی بھی ایک بڑی مقدار شامل ہے جو ذیابطیس سمیت نظام ہضم کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

نمبر 4 شملہ مرچ

https://www.goodfreephotos.com/cache/vector-images/peppers-vector-art.png
Photo via Good Free Photos

شملہ مرچ بھی اپنے اندر بیمشار خوبیوں کے ساتھ ہماری صحت پر کئی اچھے اثرات مرتب کرتی ہے خاص طور پر اس کے غذائی اجزا آنکھوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں اور جسم میں خون پیدا کرتے ہیں جس سے سارے جسم میں آکیسجن کی سپلائی بہتر ہوتی ہے اور جسم کے تمام اعضا تقویت پاتے ہیں۔

نمبر 5 ہری مرج

File:Kashmiri Green Chillies.JPG

ہری مرچ اپنے تیز ذائقے کی وجہ سے سارے دُنیا کے کھانوں کو ذائقے سے دوبالا کرتی ہے اور لوگ ساری دُنیا میں ہی اسے پسند کرتے ہیں، اپنے سر پر تاج سجائے یہ سبزی بھی صحت کے لیے کئی مُفید فائدے رکھتی ہے جن میں جلد کو بہتر بنانا، جسم کا درجہ حرارت کم کرنا، بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنا، قوت مدافعت کو بہتر بنانا اور جسم کو مختلف بیماریوں سے بچانا جیسے فائدے شامل ہیں۔

نمبر 6 حلوہ کدو

File:Pumpkins 1.JPG
Steve / Public domain

بعض لوگ حلوہ کدو کے تاج کو تسلیم نہیں کرتے لیکن حقیقت میں یہ بھی ایک ایسی سبزی ہے جس کے سر پر قُدرت نے تاج سجا رکھا ہے اور یہ سبزی بھی صحت کے لیے کئی فائدے رکھتی ہے خاص طور پر آنکھوں کے لیے، دائمی بیماریوں کے لیے، قوت مدافعت کے لیے، دل کی بیماریوں کے لیے اور کینسر سے بچاؤ کے لیے حلوہ کدو انتہائی مُفید مانا جاتا ہے۔

نوٹ: اگر آپ ان سبزیوں کے علاوہ بھی ایسی سبزیاں جانتے ہیں جن کے سر پر تاج سجے ہیں تو ہمیں بتائیے تاکہ اُنہں بھی اس لسٹ میں شامل کیا جائے۔

Featured Image Preview Credit: Takeaway / CC BY-SA,