موسم کی سختی چاہے گرمی کی صُورت میں ہو یا سردی کی تکلیف دہ نہ ہو تو کسے پسند نہیں خاص طور پر پاکستان میں جب گرمی کا موسم آتا ہے تو ٹھنڈے مشروبات اور ٹھندے پانی سے نہانا اور کُھلی فضا میں رہنا طبیعت کو باغ باغ کردیتا ہے اسی طرحاُن علاقوں میں جہاں موسم گرما میں شدید گرمی پڑتی ہے وہاں سردی کے موسم کا سارا سال انتظار کیا جاتا ہے اور جب سردی آتی ہے تو دل موج مستی کرنے کو چاہتا ہے اور بندہ بے احتیاطی کر بیٹھتا ہے جس سے موسم کی بیماریاں جیسے نزلہ، زکام، کھانسی، بخار وغیرہ میں مُبتلا ہو جاتا ہے۔
دل جب موج میں ہو اور طبیعت ساتھ نہ دے تو بھی سارا مزہ خراب ہوجاتا ہے اسی لیے اس آرٹیکل میں وائرل بیماریوں سے طبیعت کو ناساز ہونے سے بچانے کے لیے اور خُوش باش رکھنے کے لیے ہم 7 ایسے قہووں کا ذکر کریں گے جو موسمی بیماریوں کو پیدا ہونے سے روکتے ہیں اور ہر طرح کے موسم میں صحت کو بحال رکھنے میں مدد کرتے ہیں خاص طور پر کرونا کی اس لہر میں ان قہووں کو اپنی روزانہ کی خوراک میں شامل کرنا آپ کی قوت مدافعت کے لیے بہت ضروری ہے۔
نمبر 1 بابونہ کے پُھول کی چائے

قدیم مصر کے دور میں گُل بابونہ کی چائے کو بہت سی بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا تھا اور اب سائنس مانتی ہے کہ اس چائے میں اینٹی اینفلامیٹری اور اینٹی مائیکروبیل خوبیاں شامل ہیں جو بارش کے موسم میں صحت کو برقرار رکھنے میں انتہائی مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔
سردی اور گرمی کے موسم میں کئی وائرل بیماریاں جیسے نزلہ، زکام، کھانسی وغیرہ عام ہوجاتی ہیں اور بابونہ کی چائے قوت مدافعت کو مضبوط بنا کر ان بیماریوں سے بچاتی ہے اور ساتھ ساتھ تھکاؤٹ کو ختم کر کے نیند کو بہتر بناتی ہے جس سے جسم تروتازہ ہوجاتا ہے۔
نمبر 2 گلاب کے پھل کی چائے

فضا میں جب وائرل جراثیم موجود ہوںتو ذرہ سی بد احتیاطی گلہ خراب کر سکتی ہے اور ایسے موقع پر گُلاب کے پھل کی چائے قوت مدافعت کو توانا کر کے خراب گلے کو آرام پہنچاتی ہے، اس پھل کی چائے میں کئی وٹامنز خاص طور پر وٹامن اے، بی 3، سی ، ڈی، ای وغیرہ صحت کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔
نمبر 3 ادرک کی چائے

موسم کوئی بھی ہوادرک کی چائے صحت کے لیے بیحد مفید ہے لیکن بارش کے موسم میں ادرک کی چائے پینا بہت ضروری ہوجاتا ہے کیونکہ ادرک میں شامل اینٹی وائرل، اینٹی اینفلامیٹری خوبیاں بارش کے موسم کی موسم کی بیماریوں کو ٹھکانے لگا دیتی ہیں اور ادرک کی چائے پیٹ کو صاف کر کے نظام انہظام کو مضبوط بنا دیتی ہے۔
نمبر 4 گرین ٹی

ماہرین گرین ٹی پر اپنی روزانہ کی تحقیقات میں اس چائے کا روز کوئی نیا فائدہ دریافت کرتے ہیں، سبز چائے جسم کے فاضل مادوں کو خارج کرکے جگر پر سے بوجھ کو ختم کرتی ہے اور نظام انہظام کو فعال بنا کر قوت مدافعت کو تقویت دیتی ہے اور یہ چائے جہاں صحت کے لیے مفید ہے وہاں اس کا دلچسپ ذائقہ طبیعت کو بھی باغ باغ کر دیتا ہے۔
نمبر 5 تُلسی کی چائے
تُلسی کا پودا کسی اکسیر سے کم نہیں خاص طور بہت سی دائمی بیماریوں جن میں دل، شوگر، ہائی بلڈ پریشر وغیرہ سر فہرست ہیں کو تُلسی کا پودا ٹھیک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور سردی اور گرمی کے موسم میں تلسی کے پتوں کی چائے موسم سے پیدا ہونے والی بیماریوں کو قریب نہیں پھٹکنے دیتی۔
نمبر 6 پودینے کا قہوہ
پاکستان میں گرمی کے موسم میں ہسپتالوں میں ایمرجنسی لگائی جاتی ہے تاکہ پیٹ کے امراض میں مُبتلا مریضوں کو فوری علاج ہو سکے، سردی کے موسم میں ڈائریا کے ساتھ، اُلٹی، متلی، پیٹ درد جیسی بیماریاں بھی عام ہوتی ہیں اور پودینے کا قہوہ پیٹ کو صاف کر کے ان بیماریوں کے جراثیموں کو سر اُٹھانے سے پہلے ہی ختم کر دیتا ہے۔
نمبر 7 بلیک چائے
ہمارے گھروں میں عام استعمال ہونے والی کالی پتی کی چائے بھی اپنے اندر بیمشار خُوبیاں رکھتی ہے اور جہاں ہمارے ایمیون سسٹم کو طاقتور بناتی ہے وہاں گلے کو ٹکور کر کے گلے کو صاف کو کرتی ہے اور طبیعت کی سُستی کو ختم کرکے موسم کا مزہ دوبالا کرتی ہے۔
نوٹ: اوپر دئیے گئے قہووں میں چینی کا استعمال آپ کے لیے نقصان دہ ہے آپ ان قہووں میں چینی کی بجائے گُڑ اور شہد کا استعمال کر سکتے ہیں۔
Featured Image Preview Credit:wallla3a, CC BY 2.0, via Wikimedia Commons