جسم سے اٹھنے والی بدبو اکثر شرمندگی کا باعث بنتی ہے اور اگرچہ اس بو کا تعلق انسان کے فیملی جینز کیساتھ ہے لیکن اس کی ایک بڑی وجہ کھائے جانے والے کُچھ کھانے بھی ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم اُن کھانوں کا ذکر کریں گے جنہیں کھانے سے یہ بدبو ختم ہوتی ہے اور ساتھ ہی اُن کھانوں کی بھی نشاندہی کریں گے جن کے استعمال سے جسم کی بدبو میں اضافہ ہوتا ہے۔
نمبر 1 دُودھ اور دہی
دہی میں پایا جانے والا کلچر جسم سے نکلنے والی بدبو کو کم کرتا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ دہی میں موجود وٹامن ڈی مُنہ میں پیدا ہونے والے بیکٹریا کو ختم کرنے کا سبب بنتا ہے جس سے مُنہ کی بدبو ختم ہوتی ہے جبکہ دُودھ میں موجود چولین کمپاونڈ جسم سے پیدا ہونے والی بدبو میں اضافہ کرتا ہے۔
نمبر 2 چائے کافی اور قہوہ
سبز چائے کا قہوہ وغیرہ اینٹی آکسائیڈینٹ سے بھرپور ہوتا ہے اور یہ جسم سے فاضل مادوں کو خارج کرتا ہے جس سے باڈی کی بدبو میں کمی آتی ہے جبکہ چائے اور کافی میں موجود کیفین جسم سے پیدا ہونے والی بدبو کو بڑھاتے ہیں۔
نمبر 3 سیب اور گوبھی
سیب میں قدرتی ڈیٹرجینٹ خوبیاں شامل ہیں اور یہ مُنہ سے آنے والی بدبو کا خاتمہ کرتا ہے جبکہ گوبھی میں چولین پائی جاتی ہے جو کہ ایک وٹامن بی جیسا نیوٹرنٹ ہے جو جسم سے بدبو پیدا کرتا ہے۔
نمبر 4 کینو لیموں اور حلوہ کدو
سٹرس فروٹس محسور کُن خوشبو کے حامل ہوتے ہیں اور یہ جسم میں فوری طور پر جذب ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس سے یہ جسم کی بدبو کو خوشگوار بو میں بدل دیتے ہیں جبکہ حلوہ کدو میں بھی دودھ اور گوبھی کی طرح چولین پائی جاتی ہے جو جسم کی بدبو میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔
نمبر 5 لائچی اور دارچینی بمقابلہ لہسن اور پیاز
چھوٹی الائچی اور دارچینی جہاں آپ کے کھانوں کے ذائقے کو بہتر بناتے ہیں وہاں آپ کے مُنہ اور جسم سے آنے والی بدبو کا خاتمہ کرتے ہیں اور آپ کی سانس کو تازہ کر دیتے ہیں جبکے لہسن اور پیاز میں سلفر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور سلفر میٹابولیزم کے دوران جسم کے پورز سے خارج ہوتا ہے اور بدبو پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے۔
نمبر 6 مچھلی اور سرخ گوشت
سُرخ گوشت کا زیادہ استعمال جسم سے بدبو کا باعث بنتا ہے اور ایک تحقیق کے مطابق ایسے افراد جو 2 ہفتے تک سُرخ گوشت نہیں کھاتے خواتین اُن کے جسم کی بُو کی طرف جلدی راغب ہوتی ہیں جبکہ سفید مچھلی کے گوشت میں ایسے کوئی عناصر نہیں پائے جاتے جو جسم سے بدبو کا باعث بنیں اس لیے اگر آپ ڈیٹ پر جانا چاہتے ہیں تو بے فکر ہو کر مچھلی کا گوشت کھائیں۔
نمبر 7 میتھی دانہ اورحلوہ کدو کے بیج
میتھی دانہ نظام انہظام کو بہتر بناتا ہے اور کھانے کو جلدی ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے اور جسم سے پیدا ہونے والی بدبو کا خاتمہ کرتا ہے جبکہ حلوہ کدو کے بیجوں میں بڑی مقدار میں چولین پائی جاتی ہے جو کے بدبو پیدا کرنے والی ایک ایجنٹ ہے۔
نوٹ: ہمارے جسم کو صحت مند رہنے کے لیے مناسب خوراک کی ضرورت ہوتی ہے اور ایسے کھانے جیسے سُرخ گوشت ، لہسن وغیرہ اگرچہ بدبو کا باعث بنتے ہیں لیکن ہمارے جسم کی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں لیکن ان کھانوں کی زیادتی صحت کو نقصان بھی پہنچاتی ہے اس لیے خوراک میں تازہ پھل اور سبزیوں کے ساتھ گوشت وغیرہ کو مناسب مقدار میں استعمال کرنا ضروری ہے اور یاد رکھیں کسی بھی چیز کی زیادتی توازن میں بگاڑ کا باعث بنتی ہے۔