7 کھانے جو دوسرے کھانوں کے ساتھ نہیں کھانے چاہیے

Posted by

کھجور کو اگر دودھ میں ملا کر کھایا جائے تو اس سے توانائی سے بھرپور اور مزیدار کھجور شیک بنتا ہے لیکن ہمارے کُچھ کھانے ایسے ہیں جنہیں دوسرے کھانوں میں شامل کر کے کھایا جائے تو وہ ہمارے نظام انہظام پر اچھے اثرات مُرتب نہیں کرتے اور بعض دفعہ ہمیں بیمار بھی کر دیتے ہیں۔
اس آرٹیکل میں ڈائیٹ سپیشل لسٹس کی طرف سے منع کیے گئے سات Food Combinations شامل کیے جارہے ہیں جو ہماری صحت کے لیے مُفید ثابت نہیں ہوتے۔

نمبر 1 کافی اور سینڈوچ


صبح ناشتے کے لیے جب وقت نہ ہو تو سینڈوچ بنانا بہت آسان لگتا ہے اور اگر آپ صبح ناشتے میں چیز(پنیر) کا سینڈوچ کھانا پسند کرتے ہیں اور ساتھ میں کافی پینا پسند کرتے ہیں تو آپ کی یہ پسند چیز کھانے کے تمام فائدوں پر پانی پھیر دے گااور نظام اہںظام کو متاثر کرے گا، بریڈ کے سینڈوچ کے ساتھ کافی پینا بھی بریڈ کے غذائی فوائد کو ختم کر دیتا ہے۔
نوٹ: آپ اپنے سینڈوچز کو ناشتے میں سفید چائے یا سبز چائے کیساتھ نوش فرما سکتے ہیں۔

نمبر 2 ٹماٹر اور کھیرا

ٹماٹر اور کھیرا گرمیوں میں سلاد میں انتہائی پسند کیا جاتا ہے مگر جدید تحقیق کے مُطابق کھیرا اور ٹماٹر ملا کر کھانے سے جسم کے بائیوکمیکل پاتھ ویزمتاثر ہوتے ہیں اور سوزش کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، کھیرا اگر ٹماٹر کے ساتھ ملا کر کھایا جائے تو دونوں سبزیوں کے وٹامنز ڈائجسٹ نہیں ہوپاتے اس لیے اگر آپ سلاد کھانا پسند کرتے ہیں تو ایک دن کھیرے اور پیاز اور دیگر سبز سبزیوں کا سلاد کھائیں اور دوسرے دن کھیرے کی جگہ ٹماٹر کا استعمال کریں۔

نمبر 3 آلو اور گوشت


آلو گوشت دیسی طریقے سے پکا ہو یا برگر کے ساتھ فرائز ہوں تو بھوک لگ ہی جاتی ہے مگر ڈائیٹ ماہرین کے مطابق یہ معدے کے لیے بہت بھاری کھانا ثابت ہوتا ہے جسے ہضم کرنے کے لیے اُسے زیادہ کام کرنا پڑتا ہے۔
آلو میں سٹارچ شامل ہوتی ہے اور گوشت کی پروٹین سے تیزابیت پیدا ہوتی ہے اور ان دوںوں کو ملا کر کھانے سے ہارٹ برن، تیزابیت، گیس اور کئی بیماریاں لاحق ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

نمبر 4 پاسٹا اور قیمہ

پاسٹا اور قیمہ پر بھی آلو والا قانون لاگو ہوتا ہے، معدے میں سلیوری گلائینڈز پاسٹا کو شوگر میں بدلتے ہیں اور شوگر پروٹین(گوشت) کے ساتھ مل کر ایک نقصان دہ کیمکل پیدا کرتی ہے جس سے شوگر جیسی خطرناک بیماری لاحق ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

نمبر 5 سوڈا اور نمکو یا مونگ پھلی یا آلو کی چپس

سوڈے کیساتھ چپس نمکو اور مونگ پھلی کالج دور کی یادوں کو تازہ کردیتا ہے مگر دونوں کا اکھٹا استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہے، چپس، نمکو، مونگ پھلی وغیرہ میں نمک کا استعمال کثرت سے کیا جاتا ہے اور سوڈے کی بوتل میں بیشمار چینی ہوتی ہے۔
نمک کا زیادہ استعمال جسم کو ڈی ہائیڈریٹ کر دیتا ہے اور سوڈے کی شوگر خون میں تیزی سے شامل ہوتی ہے جس سے ذیابطیس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

نمبر 6 پائن ایپل اور ڈئیری

کھٹے پھل نظام ہضم کو سُست کرتے ہیں اور اگر ان کیساتھ دودھ سے بنی ہوئی کوئی چیز کھائی جائے تو Intoxication کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

نمبر7 کیلا اور دُودھ

کیلا اور دُودھ کا شیک بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہے اور اسے فوری توانائی بحال کرنے کے لیے پیا جاتا ہے مگر جدید تحقیق میں کُچھ نیوٹریشن ایکسپرٹس کے مطابق زیادہ میٹھے فروٹس کا استعمال دودھ کے ساتھ نہیں کرنا چاہیے کیوں کے دونوں کا مکسچر معدے کے لیے بھاری غذا ہے ۔

معدے کو اسے ہضم کرنے میں زیادہ کام کرنا پڑتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ میٹھے پھل ایک کھانے سے دوسرے کھانے کے درمیان بطور سنیک کے بغیر کسی اور چیز کو شامل کیے کھانا صحت کے لیے زیادہ مفید ہے۔