8 انسانی حاجات جنہیں روکنا خطرناک بیماریوں کو دعوت دینا ہے

Posted by

اگرچہ زمین پر انسان کے جسم میں پیدا ہونے والی کوئی بیماری ایسی نہیں ہے جسکا علاج رب کائنات نے پیدا نہ کیا ہو اور ساتھ ہی انسان کو عقل سلیم عطا کی ہے جسکی مدد سے وہ بیماریوں کا علاج زمین سے ڈھونڈتا ہے اور اپنی ابتدا سے لیکر اب تک غور کرنے والوں نے انسانی جسم اور اسکی بیماریوں کے متعلق اپنی تلاش جاری رکھی ہُوئی ہے اور وہ بیشمار بیماریوں کا علاج تلاش کرنے میں کامیاب ہو چُکے ہیں۔

ماہرین طب علاج بدن انسانی کو 3 بنیادی خطوط میں تقسیم کرتے ہیں جن میں اول حفظان صحت ہے یعنی روزمرہ کی زندگی میں جسمانی نقل و حرکت اور خوراک اور پرہیز وغیرہ جو بیماری کو پیدا ہونے سے روکتے ہیں اور اسے ختم کرنے میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے اسی طرح اگر کوئی بیماری پیدا ہو جائے تو اُس مرض اور اذیت کا تدراک کرنا اور تیسرا مواد فاسدہ جو جسم میں پیدا ہوتے ہیں اور بیماریوں کی وجہ بنتے ہیں اُنہیں جسم سے خارج کرنا۔

اس آرٹیکل میں 8 ایسی چیزوں کو شامل کیا جارہا ہے جو جسم میں مواد فاسدہ ( زہریلے مادے ) مادہ کرنے کی بڑی وجہ بن سکتے ہیں اور انہیں روکنا خطرناک بیماریوں کو پیدا کرنے کی بڑی وجہ بن سکتی ہے۔

نمبر 1 پیشاب کو روکنا

حکیم لقمان کا ایک قول ہے کہ جب پیشاب کی حاجت محسوس کرو اور گھوڑے پر سوار ہو تو سواری سے اُترنے کا بھی انتظار نہ کرو کیونکہ پیشاب کو بلا وجہ روکنا انسانی صحت پر انتہائی بُرے اثرات مرتب کرتا ہے یہ گُردوں اور مثانے کو بُری طرح متاثر کرنے کا باعث بنتا ہے اور اسکے روکنے سے جسم میں درد، متلی، اُلٹی، سوزش، بخار پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے اور اس میں شامل فاسد مادے جنہیں ہونا ہوتا ہے اسے روکنے سے خون میں جا شامل ہوتے ہیں اور خطرناک بیماریاں پیدا کرتے ہیں۔

نمبر 2 پاخانے کا زور روکنا

جب پاخانے کی حاجت محسوس ہو تو فوری طور پر اس حاجت سے چھٹکارا حاصل کر لینا چاہیے اور اگر آپ اس کے زور کو روکیں گے تو یہ کئی خطرناک بیماریوں کے پیدا ہونے کا باعث بنے گا جن میں پیٹ کی بیماریاں، چھوٹی اور بڑی آنت کی خرابی اور جسم میں فاسد مادوں کا بڑھ جانا وغیرہ سر فہرست ہیں۔

نمبر 3 ہوا کا روکنا

نظام ہضم کے دوران پیٹ میں پیدا ہونے والی ہوا کو خارج کرنے سے روکنا بھی انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اور جب اس کی حاجت محسوس ہو تو اسے خارج ہونے دینا چاہیے اور اگر آپ لوگوں کے درمیان بیٹھے ہیں تو معذرت طلب کر کے فوراً وہاں سے اُٹھیں اور ہوا کو خارج یونے کا موقع دیں کیونکہ اس کا پیٹ میں رہنا نظام ہضم کی کئی بیماریوں اور پیٹ درد جیسی تکلیف کا باعث بنتا ہے۔

نمبر 4 قے کا روکنا

قے کا روکنا زہر قاتل ہے کیونکہ قے آپ کے معدے میں نہ ہضم ہونے والی خوراک جو زہر بن رہی ہوتی ہے اُسے خارج کرتی ہے اوراگر آپ اسے روکیں گے تو یہ آپ کے لیے جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

نمبر 5 چھینک کا روکنا

چھینک نظام تنفس کی صفائی کے لیے قدرت کا پیدا کیا گیا ایک ایسا عمل ہے جو سانس کی نالیوں کو صاف کرتا ہے اور ہمارے پھیپھڑوں میں جمی گرد، پولن اور دیگر ایسا مواد جو نظام تنفس اور پھیپھڑوں کے درمیان بندش پیدا کرے اُسے صاف کر دیتا ہے اور اگر اسے روک لیا جائے تو یہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

نمبر 6 نیند کی شدت کو روکنا

نیند کی شدت اُس وقت طاری ہوتی ہے جب جسم اور دماغ اپنا کام کرتے ہُوئے تھک جاتے ہیں اور ایسی صُورت میں آرام انتہائی ضروری ہے لیکن اگر آپ نیند کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے تو یہ آپ کو کئی خطرناک بیماریوں میں مبتلا کرنے کا باعث بن سکتا ہے اس سے دماغ کی نس پھٹ سکتی ہے، ہارٹ اٹیک کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے، فالج، ڈپریشن اور کئی اور خطرناک بیماریاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

نمبر 7 بھوک شدت کو روکنا

بھوک انسانی جسم کی ایک ایسی حاجت ہے جسکے بارے میں رب کائنات نے اتنی رعایت دی ہے کہ اس کی شدت کی حالت میں اگر کوئی حلال چیز میسر نہ ہو تو اسے حرام کھانے سے مٹانے کی اجازت دی ہے کیونکہ یہ جسم کو نڈھال کر دیتی ہے اور اگر اسے مٹایا نہ جائے تو یہ جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔

نمبر 8 پیاس کی شدت کو روکنا

پانی زندگی ہے اور رب کائنات نے ہر جاندار شے کو پانی سے پیدا فرمایا ہے اور پیاس کی صورت میں پیاس کو مٹانا بہت ضروری ہو جاتا ہے اور اگر اسے نہ مٹایا جائے تو ڈی ہائیڈریشن جیسی بیماری موت کا باعث بن سکتی ہے اور پیاس کے متعلق طبیب حضرات کا کہنا ہے کہ یہ بھوک سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔

Featured Image Preview Credit: Woman hand holding her abdomen and toilet paper roll, (CC BY 2.0) by wuestenigel via flicker.com