بیوی کے لیے شوہر اور شوہر کے لیے بیوی کے پرائیویٹ میسج پڑھنے میں ایک کشش ہے خاص طورپراُس وقت جب دونوں کو یقین ہوتا ہے کہ وہ ایسا کرتے ہُوئے پکڑے نہیں جائیں گے اور اگر پکڑے بھی گئے تو یہ کہہ دیں گے کہ میاں بیوی یک جان دو قالب ہیں اور ان کے درمیان کوئی چیز پرسنل نہیں ہوتی۔
ایک تحقیق کے مُطابق 40 فیصد بیویاں اور 60 فیصد مرد اپنے پارٹنر کے فون کی تلاشی لیتے ہیں اور اُن کے میسج اور ای میل وغیرہ چھپ کر پڑھتے ہیں، ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے کی ایک وجہ حسد ہے اور حسد ایسا کرنے کی واحد وجہ نہیں ہے بلکہ ایسا کرنے والے گہری نفسیاتی بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں۔
اس آرٹیکل میں ہم ایسی 8 وجوہات ذکر کریں گے جن سے پتہ چلانے میں آسانی ہوگی کہ میاں بیوی ایک دوسرے کے فون اور پرسنل چیزوں کی تلاشی کیوں لیتے ہیں اور اُن کے کیا مقاصد ہوتے ہیں۔
نمبر 1 خوداعتمادی کی کمی
عام طور پر جاسوسی کرنے والا شوہر یا بیوی یہ سمجھتے ہیں کہ دوسرا فریق بھروسے کے قابل نہیں ہے لیکن درحقیقت کہانی اس کے اُلٹ ہوتی ہے۔
عام طور پر جاسوس کو میسج وغیرہ چوری چُھپے پڑھتے ہُوئے اس بات کی تکلیف ہوتی ہے کہ یہ میسج اُس کے ذہن کے شکوک کو تسکین دینے کے لیے کافی نہیں ہیں اور ایسی صورت میں وہ میسج کو اپنے دماغ کے مُطابق ٹرانسلیٹ کرتا ہے اور پھر شک کو لڑائی میں بدل دیتا ہے اور اپنا اور اپنے پارٹنر کا سکون برباد کر دیتا ہے، ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہوتی ہے کہ جاسوس اپنے پارٹنر کو اپنے سے بہتر سمجھ رہا ہوتا ہے اور وہ سوچتا ہے کہ دوسرے پارٹنر کو جیسے ہی کوئی اور اُس سے بہتر اپنی طرف متوجہ کرے گا وہ متوجہ ہو جائے گا۔
نمبر 2 تعلقات سے مطمعن نہ ہونا
میاں بیوی کا مضبوط تعلق ایک دوسرے پر غیر مشروط بھروسا کرنے اور ایک دوسرے کی ذاتی زندگی کی عزت کرنے سے پیدا ہوتے ہیں مگر اگر دونوں میں سے کوئی ایک دوسرے کی جاسوسی کرنے کا سوچ رہا ہے تو رشتے کی مضبوطی پر سنجیدہ سوالات جنم لیتے ہیں۔
ایک دوسرے کی تلاشی لینے والے یہ جوڑے یہ بھی خیال کرتے ہیں کے دوسرا پارٹنر ٹھیک سمت میں نہیں جارہا اور اس کی دوسری وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ جاسوس نے ابھی دل سے فیصلہ نہیں کیا ہوتا کہ وہ تعلق کو قائم رکھے گا یا نہیں اور ایک وجہ اس کی یہ ہوتی ہے دونوں کی سوچ ایک دوسرے کے متضاد جارہی ہے اور ایسے موقع پر دونوں کے لیے بہت ضروری ہے کہ بیٹھ کر اپنے تعلقات پر سنجیدہ گفتگو کریں اور مسائل کا حل ڈھونڈیں۔
نمبر 3 پارٹنر دھوکا دے رہا ہے
اگر میاں یا بیوی کو شک ہو رہا ہے کہ کُچھ غلط ہو رہا ہے یا ہو چُکا ہے تو ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ یہ نشانی ہے کہ جاسوس کی ذات کے اندر ایک چور ہے جو اُسے بھروسا نہیں کرنے دے رہا اور اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ جاسوس خود دھوکے باز ہے۔
نمبر 4 اعتبار کا فُقدان
اعتبار کسی بھی رشتے کی بُنیاد ہے لیکن میاں بیوی کے رشتے میں اس کے بغیر تعلق کی عمارت کبھی کھڑی نہیں ہوتی۔
ذاتی تعلقات کی جاسوسی کرنے والے جاسوس میں اعتبار کا فقدان ہوتا ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ جاسوس کا اپنا ماضی ہوتا ہے جس میں جاسوس کیساتھ یا جاسوس نے خُود کسی کیساتھ جھوٹ بولاہوتاہے اور دھوکا دیا ہوتا ہے۔
نمبر 5 رشتوں کی حدیں
ہر رشتے کے اندر ایک حد ہوتی ہے اور حد کو جب بھی پھلانگا جاتا ہے تو رشتوں میں دراڑیں پڑنا شروع ہوجاتی ہیں اس لیے ایک دوسرے کی حد کی عزت کرنا بہت ضروری ہے۔
اگر پارٹنر آپ کو بتا رہا ہے کہ اُس کی ایک ذاتی زندگی ہے اور وہ اُس ذاتی زندگی میں دخل اندازی پسند نہیں کرتا تو دوسرے کو بغیر بُرا منائے اُس کی اس حد کا احترام کرنا چاہیے۔
اگر دونوں میاں بیوی میں سے کوئی ان حدوں کا احترام نہیں کرتا اور دوسرے کی جاسوسی جاری رکھتا ہے تو یہ ایک بڑی نشانی ہے کہ مستقبل میں دونوں کے تعلقات خراب ہونے والے ہیں اور جاسوس رُکنے والا نہیں ہے اور اپنی جاسوسی میں اخلاقی، جذباتی اور جسمانی تمام حدیں پھلانگ جائے گا۔
نمبر 6 باتوں کو چُھپانا
اگر آپ نوٹس کریں کہ آپ کی ایک جان کا دُوسرا قالب آپکے فون کی تلاشی لے رہا ہے اور بجائے اس کے کہ اپنے خدشات کا اظہار ایمانداری کیساتھ کرنے کے آپ کی جاسوسی کر رہا ہے اور بات نہیں کر رہا تو اس کا مطلب ہے کہ وہ کوئی چیز چُھپا رہا ہے۔
پارٹنر دھوکے باز ہے یا یہ صرف آپ کے دماغ کا وہم ہے یہ صرف اُسی صورت میں جانا جا سکتا ہے جب آپ ایک دوسرے کیساتھ کھل کر بات کریں اور ایک اچھا پارٹنر گفتگو کی دعوت کو کبھی نہیں جھٹلاتا اور تعلقات کے متعلق ہر چیز پر بات کرنے کے لیے تیار ہوتا ہے۔
نمبر 7 توجہ نہیں مل رہی ہے
ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ اگر آپ کی جاسوسی شروع ہُوئی ہے تو اس کا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آپ اپنے پارٹنر کو توجہ نہیں دے رہے لہذا ایسے موقع پر فوری طور پر سوچیں کے آپ دونوں کے درمیان آخری دفعہ کُھل کر گفتگو کب ہوئی تھی یا آپ اپنے پارٹنر کے ساتھ اب کتنا وقت بتا رہے ہیں اور پہلے کتنا وقت اُسے دیتے تھے۔
کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ توجہ نہ ملنے اور رابطے کے فقدان کی وجہ سے دوسرا پارٹنر اخلاق سے گری ہوئی حرکت یعنی جاسوسی شروع کر دیتا ہے کیونکہ وہ جاننا چاہتا ہے کہ آپ کی زندگی میں کیا ہو رہا ہے اور آپ اُسے توجہ نہیں دے رہے ہوتے۔
نمبر 8 پارٹنر مضبوط اور لمبے رشتے کے لیے سنجیدہ نہیں ہے
اگر آپ کی کمر کے پیچھے آپ کی تلاشی لی جاتی ہے اور فون چیک ہوتا ہے تو اس کا ایک مطلب یہ بھی ہوتا ہے کہ جاسوس پارٹنر دماغی طور پر بالغ نہیں ہے کہ وہ کسی سنجیدہ رشتے کی بُنیاد رکھ سکے اور وہ بس بچپنے میں یہ دیکھنا چاہتا ہے کہ آپ کیا کر رہے ہیں کون کون آپ کو فون کرتا ہے اور کیا میسج آتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔
یہ اس بات کی نشانی ہے کے آپکا پارٹنر ابھی میاں بیوی جیسے سنجیدہ رشتے کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں ہے اور ایسے موقع پر اگر آپ اُس سے کوئی سنجیدہ پرابلم ڈسکس کریں گے تو وہ اُس پرابلم کو کبھی نہیں سمجھے گا کیونکہ وہ ابھی شعور کی حد سے دُور ہے۔
کیا آپ نے کبھی اپنے پارٹنر کا فون اُس چیک کیا ہے؟ کیا وہ آپ کی اس حرکت کے متعلق جانتا ہے؟ کیا وہ اس حرکت کا بلکل بُرا نہیں مناتا اور اسے ایک نارمل بات کے طور پر لیتا ہے؟ اور کیا آپ اوپر دی گئی باتوں سے متفق ہیں؟ یہ معلومات ہمارے ساتھ بھی بانٹیے گا۔