8 کھانے جو ہمارے جسم کو سخت سردی میں بھی گرم رکھتے ہیں

Posted by

ہماری خوراک ہمارے جسم پر اثرات پیدا کرتی ہے اور جس وقت درجہ حرارت گرتا ہے اور سردی میں اضافہ ہوتا ہے تو ہمیں جسم پر ایسے اثرات کی ضرورت ہوتی ہے جو اسے گرم رکھ سکیں تاکہ یہ سردی سے بچا رہے۔

تھرموجینسس کیا ہے؟

ایسے کھانے جو کھائے جانے کے بعد فوری ہضم نہیں ہوتے ہمارے خون کے درجہ حرارت کو تیز کرتے ہیں اور یہ تیز ہونے والا درجہ حرارت ہمیں سردی سے بچاتا ہے، اس عمل کو میڈیکل سائنس میں تھرموجینسس کہا جاتا ہے اور اسکے لیے ایسے کھانوں کا انتخاب کرنا چاہیے جو اچھی چکنائی ، پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ جیسی غذائی صلاحیت سے بھرپُور ہوں۔

اس آرٹیکل میں غذائی صلاحیت سے بھر پُور 8 ایسے کھانوں کو شامل کیا جارہا ہے جو جسم کے درجہ حرارت کو گرنے نہیں دیتے اور اسے سردیوں میں گرم رکھتے ہیں۔

نمبر 1 کیلا

C:\Users\Zubair\Downloads\banana-family-banana-yellow-food-natural-foods-saba-banana-1614666-pxhere.com.jpg
Photo by form PxHere

کیلا دیگر غذائی صلاحیتوں کیساتھ ساتھ وٹامن بی اور میگنشیم سے بھرپُور پھل ہے اور یہ وٹامنز اور منرلز ہمارے تھائی رائیڈ اور ایڈرینل گلانڈز کو ٹھیک طریقے سے کام کرنے میں انتہائی مدد گار ہیں اور یہ دونوں گلانڈز خُون کے درجہ حرارت کو نارمل رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔

کیلا نہ صرف آپ کو سردی لگنے نہیں دیتا بلکہ یہ آپ کے مُوڈ اور اچھی یاداشت کو بہتر بناتا ہے جس سے آپ سرد موسم سے اچھے طریقے سے لُطف اندوز ہوتے ہیں۔

نمبر 2 ادرک کی چائے

C:\Users\Zubair\Downloads\plant-wood-food-produce-vegetable-healthy-1034215-pxhere.com.jpg

ادرک کا گرم قہوہ آپ کے جسم کو سخت سردی میں گرم رکھتا ہے، ادرک ہمارے نظام انہظام کو بہتر بناتا ہے اور تھرموجینسس کے عمل کو توانائی فراہم کرتا ہے جس سے جسم گرم رہتا ہے۔

نمبر 3 جّو کا دلیہ

C:\Users\Zubair\Downloads\oats-4054667_1280.jpg

سردیوں میں اپنے ناشتے میں جّو کا دلیہ لازمی شامل کریں یہ آپکے کولیسٹرال کو بہتر بنائے گا اور اس میں موجود فائبر ہضم کی صلاحیت کو تقویت دے گی اور آپ کے معدے کو بھرا رکھے گی جس سے جسم کو نا صرف اپنا درجہ حرارت نارمل رکھنےمیں مدد ملے گی بلکہ بیشمار اور فائدے حاصل ہوں گے۔

نمبر 4 چائے اور کافی

File:A small cup of coffee.JPG
Julius Schorzman, CC BY-SA 2.0, via Wikimedia Commons

یہ دونوں مشروب ہمارے جسم کو کیفین مہیا کرتے ہیں اور کیفین جسم کا میٹابولیزم تیز کرتی ہے اور ہمیں سردی میں گرم رکھتی ہے۔

نمبر 5 سُرخ گوشت

C:\Users\Zubair\Downloads\dish-cuisine-food-red-meat-meat-beef-1610279-pxhere.com.jpg

بکرے اور گائے وغیرہ کا گوشت آئرن حاصل کرنے کا ایک بڑا ذریعہ ہے اور آئرن ہمارے خُون میں آکسیجن کی سپلائی بہتر بناتا ہے اور ایسے افراد جن میں آئرن کی کمی ہوتی ہے سردیوں میں اُن کے ہاتھ اور پیر جلدی ٹھنڈے ہو جاتے ہیں اور وہ جلدی تھکاؤت اور عام افراد سے زیادہ سردی محسوس کرتے ہیں۔

نمبر 6 شکر قندی

File:A aesthetic sweet potato.JPG
Thamizhpparithi Maari, CC BY-SA 3.0, via Wikimedia Commons

شکر قندی اور دُوسری رُوٹ ویجیٹیبلز کو نظام انہظام سے گُزرنے کے لیے زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے اور اس عمل کے دوران جسم میں زیادہ حرارت پیدا ہوتا ہے جو ہمیں گرم رکھتاہے۔

نمبر 7 خُشک میوہ جات

C:\Users\Zubair\Downloads\pxfuel.com (20).jpg

بادام، اخروٹ، کاجو وغیرہ سردیوں میں ہمارے جسم کی غذائی ضروریات کو پُورا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور توانائی سے بھرپُور یہ میوہ جات ہمارے جسم کو صحت مند رکھنے اور موسم کی سختی سے بچانے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

نمبر 8 پانی

سردی میں عام پر پیاس کم لگتی ہے لیکن سردی ہو یا گرمی روزانہ کم از کم آٹھ گلاس پانی پینا بہت ضروری ہے، پانی ہمارے جسم کے اعمال کو فعال رکھنے میں مدد کرتا ہے اور ہمارے جسم کو ڈی ہائیڈریٹ نہیں ہونے دیتا۔

ڈی ہائیڈریشن جسم کے درجہ حرارت کو فوری طور پر ٹھنڈا کر دیتی ہے اور ہائیپوتھرمیا جیسی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس لیے سردیوں میں روزانہ مناسب پانی ضرور پینا چاہیے۔