9ڈرنکس جو چہرے پر عُمر کے اثرات ظاہر نہیں ہونے دیتے

Posted by

چہرے پر بڑھاپے کے اثرات ایک نہ ایک دن ظاہر ہو ہی جاتے ہیں اور یہ اثرات جن میں چہرے پر جھریاں پڑنا، بالوں کا سفید ہونا، بالوں کا گر جانا وغیرہ شامل ہیں روکے نہیں جا سکتے مگر اچھی خوراک اور صحت مند زندگی کے اصولوں پر عمل کر کے انہیں سُست ضرور کیا جاسکتا ہے۔

آپ کے چہرے کی جلد کو  صدا جوان اور صحت مند و توانا اور آپکے دماغ کو متحرک رکھنے کے لیے اس مضمون میں ہم 9 ایسے مشروبات شامل کر رہے ہیں جنکے پینے سے آپکی جلد پر عمر کے اثرات سست ہو جائیں گے۔

نمبر 1 کافی

Coffee, Pen, Notebook, Caffeine, Cup, Espresso

کافی کو عام طور پر صحت کے لیے نقصان دہ سمجھا جاتا ہے مگر نئی تحقیق کے مطابق کافی میں شامل کیفین جسم میں دائمی سوزش کو روکتی ہے جس سے سکن پر جھریاں نہیں پڑتیں اس کیساتھ ساتھ کافی جلد کے کینسر سے بھی بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور وہ لوگ جو روزانہ ایک کپ کافی پیتے ہیں انہیں جلد کا کینسر دوسرے لوگوں کی نسبت بہت کم متاثر کرتا ہے۔

نمبر 2 دہی اور فروٹس کا شیک

دہی میں پھل جیسے کیلا اور بیریز وغیرہ ڈال کرسمودی  بنا لیں یہ اور روزانہ استعمال کریں یہ آپ کے چہرے پر عُمر کے اثرات کو ظاہر نہیں ہونے دے گی، کیلے میں موجود پیکٹن جسم سے فاضل مادوں کو خارج کرتی ہے جو چہرے کی جلد کو جوان رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے اور بیریز میں وٹامن سی کی ایک بڑی مقدار شامل ہوتی ہے جو جلد کے لیے انتہائی مفید ہے۔

نمبر 3 پانی

Bottle, Mineral Water, Bottle Of Water, Drinking Water

انسانی جسم زیادہ تر پانی پر مشتمل ہوتا ہے اور زیادہ پانی پینا جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے اور جسم میں پانی کی کمی جلد پر جھریاں پیدا کرتی ہے اس لیے روزانہ کم از کم 8 سے 12 گلاس پانی تو لازمی استعمال کریں، زیادہ پانی پینے سے جسم میں موجود فاضل مادے خارج ہو جاتے ہیں جس سے عمر کے اثرات چہرے پر دیکھائی نہیں دیتے۔

نمبر 4 چائے

Tea, Hot, Cup, Drink, Cup Of Tea, Tea Cup, Morning

سبز چائے اینٹی آکسائیڈینٹ سے بھر پُور ہوتی ہے اور جلد پر جھریوں کے پڑنے کو روکنے میں انتہائی مدد گار ہے سبز چائے کے علاوہ بلیک ٹی میں Caffeine شامل ہوتی ہے جو بڑھتی ہُوئی عمر میں جلد کو جوان رکھنے میں انتہائی مدد گار ہے۔

نمبر 5 دودھ اور بادام کا شیک

بادام دودھ میں وٹامن اے ڈی اور ای شامل ہوتے ہیں جو جلد کو تروتازہ اور جوان رکھتے ہیں اس کے علاوہ اس شیک میں کیلشیم اور پروٹین بھی شامل ہوتی ہے جو ناخنوں اور بالوں کو مضبوط بناتی ہیں۔

نمبر 6 سنگترے کا جُوس

Grapefruit, Fruit, Red, Sweet, Vitamins, Eat

ایک گلاس سنگترے کا جُوس روزانہ پینے سے جسم میں وٹامن سی کی کمی پُوری ہوجاتی ہے یہ جہاں جلد پر جھریوں پڑنے نہیں دیتا وہاں اس کا روزانہ استعمال جلد کو جوان اور تروتازہ بھی رکھتا ہے

نمبر 7 ناریل پانی

Coco, Coconut Water, Cocktail, Drink, Refreshing

ناریل کا پانی منرلز اور Electrolytes سے بھرپور ہوتا ہے جو صحت مند Metabolism کے لیے انتہائی مُفید ہے یہ خوراک سے توانائی جسم کو پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور جلد کو تروتازہ اور جوان رکھتا ہے۔

نمبر 8 ایلو ویرا جوس

ایلوویرا جوس مین بہت سے amino acids شامل ہوتے ہیں جو جسم میں Collagen کی پروڈکشن کو بڑھاتے ہیں اس کے علاوہ اس میں شامل اینٹی آکسائیڈینٹس جلد پر جھریاں پڑنے کے عمل کو روکتے ہیں۔

نمبر 9 دودھ

Milk, Glass, Fresh, Healthy, Drink, Food, Delicious

دودھ انسان کو بچے سے جوان بناتا ہے اور اگر آپ روزانہ دُودھ پیتے ہیں تو یہ آپ کو بُوڑھا نہیں ہونے دیتا کیوں کہ روز مرہ کی جو خوراک ہم روزانہ استعمال کرتے ہیں دُودھ اُس میں سب سے زیادہ بہترین خوراک ہے۔

Featured Image Preview Credit: GBdeZeeuw / CC BY-SA